مولانا فضل الرحمان کے صمدھی نگراں وزیر
اعظم خان کی جانب سے خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کے حلف اٹھانے کے بعد نگران سیٹ اپ کیلئے جوڑ توڑ شروع ہو گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے صمدھی فاروق جان مروت کو صوبائی وزیربنانے کیلئے کوشش کی جا رہی ہے۔
لکی مروت سے تعلق رکھنے والے فاروق جان مروت مولانا فضل الرحمان کے صمدھی ہونے کے ساتھ ساتھ فلور ملز کے کاروبار میں ان کے بزنس پارٹنر بھی ہیں۔ فاروق جان مروت کا بیٹا آفاق جان مولانا فضل الرحمان کا داماد ہے۔
خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان فاروق جان مروت کو اپنی کابینہ میں شامل کرتے ہیں یا نہیں؟ اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہو پایا ہے۔ واضح رہےخیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی بھی مولانا فضل الرحمان کے صمدھی ہیں۔