شوہروں کیلئے بننا سنورنا سیکھیں

بیوی کا سجنا سنورنا شوہر کو بہت اچھا لگتا ہے، یوں سمجھیں کہ یہ مردوں کی کمزروی ہے
شوہروں کیلئے بننا سنورنا باقاعدہ ایک فن ہے اگر آپ اس فن سے ناآشنا ہیں تو آپ کی ازدواجی زندگی ناخوشگوار ہے

خوشگوار ازدواجی زندگی ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے، شادی کے بعد ہر بیوی کوشش کرتی ہے کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ خوش رہے،اس حوالے سے کئی خواتین پیروں کے پاس بھی جاتی ہیں تاکہ شوہر ان کی مٹھی میں آ سکے۔ ہم آپ کو ایک ایسا گُر بتا رہے ہیں کہ اگر خواتین اسے اپنا لیں تو شوہر اس کا گرویدہ ہو کر رہ جائے۔
آپ ایک روپیہ خرچ کئے بغیر اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔ بننا سنورنا ہر عورت پسند کرتی ہے مگر شوہر کیلئے سجنے سنورنے کے برعکس جب کسی تقریب میں جانا ہو یا بازار جانا ہو تو اکثر خواتین تب سجتی سنورتی ہیں، شوہر چونکہ ساتھ رہتے ہیں اس لئے خواتین ان کے سامنے سجنے سنورنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی ہیں۔
بیوی کا سجنا سنورنا شوہر کو بہت اچھا لگتا ہے، یوں سمجھیں کہ یہ مردوں کی کمزروی ہے، خواتین یہ بہانہ پیش کرتی ہیں کہ سارا دن کام کاج کی وجہ سے انہیں فرصت ہی نہیں ملتی کہ وہ سجیں اور سنوریں، بھائی کس نے کہا ہے کہ آپ بیوٹی پارلر جا کر سجیں سنوریں۔ آپ نے بس اتنا کرنا ہے کہ شوہر کے آنے سے کچھ دیر پہلے صاف ستھرے کپڑے پہن لینے ہیں۔ ہلکی سی لپ سٹک لگائیں اور پروفیوم کا استعمال کریں تاکہ شوہر آپ کے قریب آ کر فرحت محسوس کرے۔
آپ چند دن ایسا کر کے دیکھیں شوہر آپ کا گرویدہ ہو جائے گا، شوہر کو بیوی کا رومانس بہت پسند ہے، یہ شوہر کی پاکدامنی کیلئے بھی بہت اہم ہے کہ بیوی اسے اپنی قربت کا احساس دلائے تاکہ شوہر کا دھیان دیگر خواتین کی طرف نہ جائے۔ سو یہ بات پلے باندھ لیں کہ شوہر کیلئے بننا سنورنا ہے اور جب تک آپ اسے باقاعدہ طور پر سیکھیں گی نہیں آپ کبھی بھی شوہر کی دلجوئی کیلئے سج سنور نہیں سکیں گی کیونکہ شوہر کیلئے سجنا سنورنا ایک فن ہے اور فن اس وقت تک نہیں آتا ہے جب تک آپ اسے یکسوئی کے ساتھ سیکھتے نہیں ہیں۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button