چودہ خصلتیں اور مصیبتیں

حضرت علی ابن ابی الطالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے:
’’جب میری امت میں چودہ خصلتیں پیدا ہوں تو اس پر مصیبتیں نازل ہونا شروع ہو جائیں گی‘ دریافت کیا گیا یارسول اللہ ﷺ وہ کیا ہیں؟ فرمایا:
جب سرکاری مال ذاتی ملکیت بنا لیا جائے
امانت کو مالِ غنیمت سمجھا جائے
زکوٰۃ جرمانہ محسوس ہونے لگے
شوہر بیوی کا مطیع ہو جائے
بیٹا ماں کا نافرمان بن جائے
آدمی دوستوں سے بھلائی کرے اور باپ پر ستم ڈھائے
مساجد میں شور مچایا جائے
قوم کا رذیل آدمی اس کا لیڈر ہو
آدمی کی عزت اس کی برائی کے ڈر سے ہونے لگے، نشہ آور اشیاء کھلم کھلا استعمال کی جائیں
مرد ریشم پہنیں
آلات موسیقی کو اختیار کیا جائے
رقص و سرود کی محفلیں سجائی جائیں
اس وقت کے لوگ اگلوں پر لعن طعن کرنے لگیں۔
تو لوگوں کوچاہیے کہ پھر وہ ہر وقت عذاب الٰہی کے منتظر رہیں۔ خواہ سرخ آندھی کی شکل میں آئے یا اصحاب سبت کی طرح صورتیں مسخ ہونے کی شکل میں۔‘‘ (ترمذی باب علامات الساعۃ مشکوٰۃ ج ۲ ص ۴۸۷)

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button