مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما ملک آصف منشیات فروشی میں گرفتار

اسلام آباد ڈھوک بوٹا سے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماملک آصف ساتھیوں سمیت منشیات کیس میںکمرہ عدالت سے گرفتار کر لئے گئے۔ملک آصف نامی شخص خود کو مسلم لیگ ن کا رہنما ظاہرکرتا اور اپنا اثررسوخ استعمال کر کےبرسوں سے منشیات کے دھندے میں ملوث تھا۔این اے 46 حلقے ڈھوک بوٹا کے لوگ سیاسی اثر رسوخ کی وجہ سے اس سے خائف رہتے تھے، جبکہ ملک آصف سیاست کی آڑ میں اپنے دھندے کو جاری رکھے ہوئے تھا۔

ملک آصف مسلم لیگ ن کے جلسے کرتا اور ان کے ڈیرے پر منشیات فروشی کا کام دھڑلے سے جاری رہتا، اس کے ڈیرے پر ایسے لوگوں کا آنا جانا تھا جو منشیات فروشی میں ملوث تھے۔

واضح رہے ملک آصف کو پہلے کئی بار منشیات کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا مگر وہ سیاسی اثر رسوخ استعمال کر کے یا پولیس سے ساز باز کر کے باہر آ جاتا تھا۔ حیران کن امر یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اس کے دفاع میں سامنے نہیں آتی ہے بلکہ وہ ملک آصف سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔

ملک آصف کا طریقہ واردات یہ ہوتا ہے کہ کچھ پیسہ خرچ کر کے مسلم لیگ ن کے جلسے کراتا ہے،جس میں مسلم لیگ ن کی قیادت کو دعوت دیتا ہے، اور مسلم لیگ ن کی قیادت اور پارٹی کا نام استعمال کر کے اپنے منشیات کے دھندے کو چلاتا ہے۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button