چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش؟

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے الزام عائد کیا ہے کہ ‏چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ دوسری طرف نواز شریف کو ریلیف اور پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کو بے معنی قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیری رحمٰن کے بیان کی تعریف کرتے ہیں۔ واضح رہے چند روز قبل پی ٹی آئی کی قیادت نے مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس سے یہ افواہیں سامنے آئی تھیں کہ شاید اسد قیصر اور علی محمد خان مصالحت کی کوشش کر رہے ہیں مگر ان کے حالیہ بیان سے اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کی کوششیں کارآمد ثابت نہیں ہو رہی ہیں۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button