ہاشو سکول آف ہاسپیٹلیٹی اینڈ مینجمنٹ کی خدمات

ہاشو سکول آف ہاسپیٹیلیٹی اینڈ مینجمنٹ (HSHM) نے 8 مارچ 2022 کنسٹرکشن ٹریننگ اینڈ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ (CTTI) کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تعارفی سیشن میں طلباء کے اپنے دوسرے بیچ کا خیر مقدم کیا گیا۔ وزیر مملکت اعظم جمیل، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاحت کوآرڈینیشن، چیئرمین پی ٹی ڈی سی، چیئرمین این ٹی سی بی، اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

حسیب گردیزی، چیف آپریٹنگ آفیسر ہاسپیٹلٹی اینڈ ایجوکیشن ڈویژن ہاشو گروپ، کرنل عاطف جلیل، ڈائریکٹر سی ٹی ٹی آئی، ایچ ایس ایچ ایم کے فیکلٹی اور ہاشو گروپ کے ایگزیکٹوز کے ساتھ ساتھ طلباء کے پہلے اور دوسر ے بیچ نے اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب ہوئے میجر (ر) فیصل نعیم خان ڈائریکٹر ایجوکیشن HSHM نے نئے آنے والے طلباء کو فیکلٹی اور کورس سے متعارف کروایا۔ پہلے بیچ کے طلباء نے اپنے تجربات شیئر کیے اور اپنی کامیابیوں سے نئے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔ بعد ازاں سی ٹی ٹی آئی کے ڈائریکٹر کرنل عاطف جلیل نے ادارے کا تفصیلی تعارف کروایا۔

حسیب گردیزی نے تقریب میں شرکت کرنے پر اعظم جمیل کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے نئے طلباء کی حوصلہ افزا ئی کی۔ اس موقع پر ہاشو گروپ کے ڈپٹی چیئرمین اور سی ای او مرتضیٰ ہاشوانی۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز، HSHM نے ان تمام کاوشوں کا اعتراف کیا جو CTTI کے ساتھ اشتراک اور شیفیلڈ ہالم یونیورسٹی کے تعاون سے ہاشو سکول آف ہاسپیٹلیٹی کے قیام میں کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پہلے بیچ کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں اور ہم ہاسپیٹلیٹی ڈویژن میں لیڈر کی حیثیت سے پاکستان کے نوجوانوں کی بہتر مستقبل کیلئے رہنمائی کر رہے ہیں۔ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ طلباء پر مبنی اس تعلیمی کمیونٹی میں شامل ہو رہے ہیں جو مکمل طور پر معاون اور سرشار فیکلٹی اور عملے پر مشتمل ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ نصاب پڑھا رہے ہیں، تاکہ آپ مہمان نوازی اور سیاحت کی صنعت میں اہم عہدوں پر فائز ہو سکیں۔

اعظم جمیل نے طلباء اور مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ HSHM کو حکومت پاکستان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے دس سالہ سیاحتی پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے اور بہت جلد نافذ العمل ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا مہمان نوازی صرف ہوٹل انڈسٹری تک محدود نہیں ہے۔ اس کا دائرہ بہت بڑا ہے اور اس کا تعلق دوسری صنعتوں سے بھی ہے۔ اس کے بعد HSHM کیمپس کا دورہ بھی کیا، جہاں HSHM میں تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button