کسٹمرز کی سہولت کیلئے موبائل ایپ متعارف
ہوٹلز انڈسٹر ی میں کسٹمرز کی سہولت کے لیے ہاشو گروپ نے جدید ’’پی سی موبائل ایپ‘‘ متعارف کرا دی
ہاسپیٹیلٹی انڈسٹری میں پاکستان کی صف اول کی برانڈ ہاشو ہوٹلز نے قیام و طعام کے خواہاں مہمانوں کے لیے نئی اور جدید سہولیات کے ساتھ ’’پی سی موبائل ایپ‘‘ لانچ کر دی ہے جس میں کئی دلچسپ خصوصیات کو شامل کیا گیا ہے۔
پی سی موبائیل ایپ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہاشو گروپ کے ڈپٹی چیئرمین اور سی ای او مرتضیٰ ہاشوانی نے کہا کہ پی سی موبائیل ایپ ہاسپیٹیلٹی انڈسٹری کی سہولیات اور معیار میں مزید بہتری لائی گی جس سے ہمارے معزز مہمان اس سے بہتر طور پر مستفیدہوں گے۔
ہاشو گروپ کے ڈپٹی چیئرمین کے مطابق کسٹمرز کے لیے بنائی گئی یہ ہائی ٹیک سہولت ان کے قیام کے تجربے کو بہتر سے بہترین بنانے میں معاون ثابت ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا تیز اور سمارٹ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی جانب گامزن ہے اور ہم نے پاکستان کی ہاسپیٹیلٹی انڈسٹری میں یہ موبائل ایپ متعارف کراتے ہوئے ملکی صنعت میں اسی رجحان کو تقویت دینے کی کوشش کی ہے۔
واضح رہے اس ایپ کی بدولت کمرہ بک کرانے سے لے کر ریوارڈ اور لائلٹی پوائنٹس وغیرہ سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ سمارٹ فون کے ذریعے کسٹمرز با آسانی اپنی تقریبات اور سیر و سیاحت کیلئے بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ پی سی موبائیل ایپ لانچ کرنے کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ کسٹمرز کی مصروف زندگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں ایک ہی جگہ تمام معلومات اور سہولیات تک رسائی دینا ہے۔
ہوٹل سے متعلق تصاویر پر کلک کرتے ہوئے اب تمام سہولیات کا جائزہ لیا جا سکتا ہے جیسا کہ اب کمرے کی بکنگ، ریستوران میں ریزرویشن، ائرپورٹ سے پک اینڈ ڈراپ کے علاوہ تقریبات کے لیے ہال کی بکنگ وغیرہ اس موبائل ایپ کے ذریعے با آسانی کر سکیں گے۔