پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی، پمپوں پر رش
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فی بیرل قیمت میں 12ڈالر کی کمی مگر پاکستان کے عوام کو فی لیٹر میں معمولی ریلیف فراہم کیا گیا ہے
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 5 روپے کمی کی گئی ہے اور اب پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کے اس کی نئی قیمت 137روپے 62 پیسے ہو گئی ہے، حالانکہ آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے کمی کی تجویز دی تھی۔
اس حوالے سے حکومت کا کہنا ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ کمی چاہتی تھی مگر روپے کی قدر میں گراوٹ کی وجہ سے معمولی کمی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ مییں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں بارہ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے، عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، لیکن حکومت چونکہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے پندرہ روزہ فارمولے پر عمل پیرا ہے تو حکومت کو اس مد میں کوئی ریلیف نہیں دیا۔
کہا جا رہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ کر رکھا ہے اس میں پیٹرول لیوی چار روپے فی لیٹرت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے، اس لئے حکومت چاہتی ہے کہ عوام کو مکمل ریلیف نہ دیا جائے تو اس مد میں ہونے والی بچت سے خساروں کو پورا کیا جائے۔
خیال رہے تحریک انصاف کی حکومت میں رواں سال یک ستمبر کے بعد پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی گئی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھر کے اکثر شہروں میں پیٹرول پمپ بند ہو گئے ہیں، پیٹرول پمپ مالکان بہانہ لگا رہے کہ رات بارہ بجے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا حالانکہ جب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو فوری اضافہ کر کے نئے نرخ وصول کئے جاتے ہیں۔ حکومت کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔