پاکستان کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، خوف کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
بہاولپور، لودھراں، ڈی جی خان، میانوالی، پارا چنار اور کرک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کی شدت 6.8بتائی جا رہی ہے جبکہ گہرائی 180 کلو میٹر۔ گلیوں میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتنی شدت کا زلزلہ پہلے نہیں دیکھا۔
اب تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر اسلام آباد کے اسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں کے پیش نظر پولی کلینک اور پمز اسپتال میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنائے۔