شبِ برأت، حضور صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے مروی ہے کہ اس رات(نفل) نماز کے سجدے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعامانگتے ہوئے سنا:
اَعُوْذُبِعَفْوِکَ مِنْ عِقَابِکَ، و اَعُوْذُ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ،و اَعُوْذُبِکَ مِنْکَ اِلَیْکَ، لَا اُحْصِیْ ثَنَاء ً عَلَیْکَ اَنْتَ کَمَا اَثْنَیْتَ عَلیٰ نَفْسِکَ
ترجمہ:اے اللہ ! میں آپ کی پکڑ سے آپ کی درگزر کی پناہ مانگتا ہوں،اور آپ کی باراضی سے آپ کی رضا مندی کی پناہ مانگتا ہوں،اور آپ سے آپ ہی کی پناہ مانگتا ہوں، میں آپ کی مکمل حمد و ثنا نہیں کر سکتا،آپ کی شان تو وہی ہے ،جو خود آپ نے بیان فرمائی ہے۔پھر جب صبح ہوئی تو میں نے اس دعا کاآپؐ سے ذکر کیا، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اے عائشہؓ! اس کو سیکھ لے اور دوسروں کو بھی سکھادے ،کیوں کہ جبرئیل علیہ السلام نے مجھ کو سکھائی اور کہا کہ اسے سجدے میں بار بار پڑھوں۔
( شعب الایمان ،الترغیب والترہیب)