روسی صدر کے خاتون کیساتھ خفیہ تعلقات کا انکشاف
دولت، شہرت، عہدے منصب کے باوجود تاریخ دنیا کی بااثر ترین شخصیات کے معاشوں سے بھری پڑی ہے۔ روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن دنیا کے طاقتور سربراہ مملکت ہیں مگر وہ بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ خفیہ طور پر اپنی دیرینہ دوست اور سابق جمناسٹ الینا کبایوا کے ساتھ ایک بڑے اور قیمتی محل میں رہ رہے ہیں۔
ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یہ محل دارالحکومت ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ کے درمیان واقع ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 70 سالہ ویلادیمیر پیوٹن اور 39 سالہ الینا کبایوا کے درمیان 2000ء سے تعلقات قائم ہیں اور روسی صدر نے اپنی اہلیہ سے طلاق کے بعد اپنی دوست کو 120 ملین ڈالر کی جائیداد بھی خرید کر دی تھی۔
تحقیقات کے مطابق اس قیمتی اور بڑے محل میں روسی صدر اور ان کی دوست کے 3 بچے بھی رہائش پذیر ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر کی دوست کے اہلخانہ کے نام پر بھی کئی جائیدادیں موجود ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ روسی صدر اس محل میں اپنی دوست اور بچوں سے ملنے کے لیے ماسکو سے 250 میل شمال مشرق میں ایک بکتر بند ٹرین میں سفر کرتے ہیں جو دارالحکومت کے ایک خفیہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوتی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہی راستہ ویلادیمیر پیوٹن کی دوست الینا کبایوا کے اسسٹنٹس بھی استعمال کرتے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر اپنی شادی کے دوران ہی الینا کبایوا کے ساتھ دوستی قائم کرچکے تھے۔واضح رہے کہ ویلادیمیر پیوٹن کی 2013ء میں طلاق ہوئی تھی۔