سیاسی سوالات اور عوامی جوابات

بد قسمتی سے پاکستان میں خواتین کے کردار کو مجبور اور کمزور دکھایا جاتا ہے :مہوش حیات
جب حقیقت میں جابر اور طاقتور ہیں تو مجبور اور کمزور کیوں دکھایا جائے؟

سپیکر چالاکیاں کھیل رہے ہیں ، انفرادی طور پر بلا کر پوچھ لیں استعفے دیئے کہ نہیں: فواد چوہدری
راجہ صاحب آپ بھی سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں ۔

تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر ملتان سے گرفتار ۔
خیر نال جا ، خیر نال آ ۔

وفاقی کابینہ میں مزید 5 معاونین خصوصی کا اضافہ ، ارکان کی تعداد 83 ہو گئی ۔
سنچری میں صرف 17 سکور” باقی ہیں ، جو رہ گیا ہے وہ ہاتھ کھڑا کرے ۔

راجہ ریاض صاحب لیڈر آف اپوزیشن کا کمرہ خالی کرنے کی تیاری کریں: اسد عمر
اس عالی منصب کے لیے اس غریب کے پاس صرف ایک ہی کمرہ ہے؟

نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ، غیر آئینی طریقے سے ہٹایا گیا ۔
آپ اس وقت نہیں بولے ، اب یاد آئی ۔

کابینہ نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی عمارت کے کمرشل استعمال کی منظوری دیدی ۔
شہباز شریف کا اپنے کپڑے "بیچنے” کی طرف یہ پہلا قدم ہے ۔

دواساز کمپنیوں کا پیدوار بند کرنے کا اعلان ۔
لو جی! پیٹرول بم کے بعد پیش خدمت ہے میڈیسن بم۔

انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے: مریم اورنگزیب
لیکن یہ وقت کون سا ہو گا ، یہ نہیں بتایا آپ نے۔

ایک منصوبے کے تحت پاکستان میں مصنوعی حکومت قائم کی گئی ہے : سراج الحق
مصنوعی چیزیں کسی منصوبے کے تحت ہی ہوتی ہیں۔

جیل بھرو تحریک میں خودگرفتاری دوں گا: عمران خان
یہ بھاری پتھر نہ اٹھا سکے تو چوم کر چھوڑ دینا۔

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک۔
پاکستان میں "فوجی اعزاز” کے ساتھ کئی زندوں کو بھی "سپردِ خاک” کیا گیا ہے۔

یہ میری وفاداریاں بدلنا چاہتے ہیں،مرجاوں گا ان کی بات نہیں مانوں گا:شیخ رشید
سیاسی وفاداریاں یا رومانوی؟ آپ کے بیان اور بائیو گرافی سے مؤخر الذکر کی تائید ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی دور میں کسی سے سیاسی انتقام نہیں لیا گیا: فواد چوہدری
اپوزیشن کے جو قائدین جیلوں میں رہے، وہ انتقام نہیں، خیر سگالی تھی ناں آپ کی؟

آئی ایم ایف مذاکرات: عام آدمی پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا: وزیر مملکت خزانہ
یعنی بوجھ ڈالا ضرور جائے گا، آپ کا کم بوجھ بھی غریب اٹھانے سے قاصر ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لاکر غلط فیصلہ کیا گیا: مہتاب عباسی
لگتا ہے آپ بھی ن لیگ سے اڑان بھرنے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔

ارشد شریف کی بیوہ سے نکاح کی خبریں جھوٹی ہیں: عمران اسماعیل
اگر خبریں جھوٹی ہیں تو آپ سچ کر دکھائیں۔

جیل بھرو تحریک میں روزانہ 200 افراد کی گرفتاری دیں گے: عون عباس بپی
اس طرح تو جیلیں بھرنے میں کم و بیش ڈیڑھ سال لگ جائے گا۔

کوشش ہے عمران خان کو اسی سیل میں رکھوں جہاں مجھے رکھا گیا: رانا ثناء اللہ
کوشش ہے یا حسرت، وقت آنے پر پتا چلے گا۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button