طنز و مزاح پر مبنی سیاسی خبرنامہ
لاپتا سعودی لڑکی 3 ماہ بعد مل گئی
پاکستان میں لاپتا نہیں ہوئی، سعودیہ میں ہوئی ہے، اس لیے جلدی مل گئی۔
ایک پاکستان میں سیاستدانوں کے لیے الگ الگ قانون، کہیں پھول تو کہیں دھکے، فواد چوہدری
نہیں سب سیاست دانوں کے لیے ایک ہی خدائی قانون ہے، "قانونِ مکافاتِ عمل”۔
قالینوں میں جذب کرکے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔
قالین میں دہرا فائدہ ہے، گناہ گاروں اور نیکوکاروں کے لیے۔
مردہ جانوروں کو درست جگہ ٹھکانے نہ لگانے کا معاملہ، ڈی سی ملیر سے جواب طلب
ویسے پاکستان میں اکثر اوقات مردہ جانوروں کو "درست جگہ” ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔
آئندہ انتخابات میں کے پی کے میں بھی ن لیگ حکومت بنائے گی: احسن اقبال
اور پنجاب میں جے یو آئی یا اے این پی۔
سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا۔
اسرائیل میں کھولنے کا مذموم ارادہ نہ بنا لیا ہو۔
مہنگائی نے عوام کے ہوش اڑا دیئے۔
ہوش اڑنے سے بے ہوش ہونے تک ایک قدم کی دوری ہے۔
میرے پاس بات کرنےکا وقت نہیں، شہریار آفریدی
کیونکہ آج کل "باتیں” کرنے والے زیر عتاب ہیں۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیے لئے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا۔
گھر سے؟ کون سے گھر سے؟ انھوں نے گھر آباد ہی نہیں کیا۔
6 پر 6 چھکے، چھوٹے بھائی افتخار نے وزیر کھیل کا لحاظ بھی نہیں کیا
شاداب خان کھلاڑی میدان سیاست میں آئیں گے تو ایسا ہی ہو گا۔
90 دن کے بعد الیکشن کیلئے قانون سازی کی ضرورت نہیں، وفاقی وزیر قانو ن
یعنی الیکشن نہ ہی سمجھیں پھر۔
شادی ہال میں باراتیوں کی بجائے گائے کی انٹری، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
اللہ میاں کی گائیں” جب وقت پر نہیں آئیں گی تو ایسا ہی ہو گا۔