نائیجیریا کا قدیم و روایتی میوزیکل بینڈ

نائیجریا مغربی افریقہ میں واقع ایک غریب اور اسلامی ملک ہے، یہاں کی معروف اشیاء میں صحارا کا صحرا ہے۔ مزید اس خطے کی ایک معروف حیثیت قافلوں کی گزر گاہ کی وجہ سے یہ تاریخی تہذیبوں سے منسلک رہا۔ یہاں مسلم تہذیب آٹھویں اسلامی صدی میں داخل ہوئی تھی، یہ تصویر 1949 کے نائیجیریا میں موجود ایک میوزیکل بینڈ کی تصویر ہے۔

یہ بدقسمتی ہے کہ وہاں غربت رہی ہے اور موسم کا درجہ حرارت ایسا رہتا تھا کہ عموما لوگ اتنے ہی کپڑے پہنتے تھے۔ نائجیریا کی موسیقی میں کئی اقسام کی لوک اور مقبول موسیقی شامل ہے، لوک موسیقی کے انداز وہاں کے متعدد نسلی گروہوں سے متعلق ہیں، جن میں سے ہر ایک کی اپنی تکنیک، آلات اور گانے شامل ہیں۔

نائیجریا کے یورپ سے ربط سے پہلے ملک کی موسیقی کی تاریخ کے بارے میں بہت کم معلومات موجود کیں حالانکہ سولہویں اور سترہویں صدی میں جہاں پر کانسی کے نقش و نگار میں موسیقاروں اور ان کے آلات کی عکاسی نظر آتی ہے پائے گئے ہیں۔ان کے موسیقی کے پانے انسٹرومنٹس ہیں جن میں اپالا ، اوجین ، فوجی ، جوجو ، افروبیٹ شامل ہیں۔

نائیجریا میں موسیقی میں بہت تنوع موجود ہے،زندگی کے ہر شعبے کی الگ الگ موسیقی ہے، جینے مرنے، شادیوں، کھیتوں میں کام کرنے اور دوسرے ہر معاملے کی الگ الگ موسیقی ہے۔
نوٹ: یہ تصویر1949 کی ہی ہے، کمپیوٹر گرافک سے اسے بہتر بنایا جاتا ہے۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button