طنز و مزاح پر مبنی سیاسی خبرنامہ

پاکستان کو معاشی دلدل سے نکالنے کے لئے ایکسپورٹ ایمرجنسی کی ضرورت ہے، احسن اقبال
جس ایمرجنسی کی ضرورت ہے لگائیں، مگر دلدل سے نکالیں۔

وزیراعلی سندھ نے مبینہ زہریلی گیس سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔
ملک میں زہریلی گیس کے علاوہ بھی کوئی گیس ہے شاہ جی؟

مفتاح اسماعیل نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی مخالفت کر دی۔
خیال رکھیں، کچھ زیادہ ہی مخالفتیں شروع کر دی ہیں آں جناب نے۔

قتل، چوری، منشیات فروشی،غیر قانونی اسلحہ و دیگر جرائم میں ملوث اشتہاری سمیت 59ملزمان گرفتار۔
5 درجن ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کے لیے خراج تحسین۔

گورنر سندھ سے ڈمپر لوڈر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، درپیش مسائل سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال۔
گورنر صاحب کا اللہ بھلا کرے کہ ایک نئی ایسوسی ایشن دریافت کر لی۔

شیخ رشید سیاسی یتیمی اور سیاسی بے روزگاری کا شکار ہو چکے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ صرف شیخ صاحب ہی نہیں، کئی اوروں کے سر سے بھی "ابے کا سایہ” اٹھ گیا ہے۔

قطر کے سفیر نے وزیراعظم کو امیر قطر کا نیک خواہشات کا خصوصی پیغام دیا۔
یار لوگ "نیک خواہشات” میں مالی تعاون کا پیغام کشید کر سکتے ہیں؟

خواہش ہے عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں، شیخ رشید
لیکن خان صاحب کے رویے سے آپ کی یہ خواہش پوری ہوتی نظر نہیں آتی۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button