سعودی عرب میں خواتین کے دلچسپ فٹبال مقابلے
سعودی عرب نے قطر فیفا میں فاتح ورلڈ کپ فٹبال ارجنٹائن کو واحد اپ سیٹ کیا، اور فٹبال کی پرموشن میں پہلی بار بین الاقوامی سطح پر خواتین کے لئے چار قومی فٹبال مقابلہ کروایا، جس میں چار ٹیمیں سعودی عرب پاکستان ماریشس اور کوموروس آئس لینڈ کی خواتین کی ٹیمیں شامل تھی، اس کا آغاز اس جنوری2023 میں ہوا، اس ٹورنامنٹ کے تمام میچز میرے گھر سے قریب تیس کلومیٹر دور پرنس سعود بن جلاوی اسٹیڈیم "الراکہ” میں ہورہے تھے۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کارکردگی بہت شاندار رہی ۔ اس کی کئی وجوہات ہیں، پاکستان جیسے ملک میں جہاں اسمبلیوں میں صرف دوپٹے، پردے، توہین، گستاخیوں اہانت وغیرہ جیسے قوانین پر ہی اسمبلی کے مباحث اور کامیابیوں کی فکر میں رہتے ہیں، اس سے ہٹ کر نہ کوئی سیاسی پارٹی نہ ہی یہاں کے فکری اذہان کسی اور جانب توجہ دینا چاہتے ہیں۔
اس کا بہت زیادہ کریڈٹ بہرحال سعودی عرب کو جاتا ہے، مگر پاکستان کی خواتین کی اس ٹیم کے لئے بہت ستائش اور کامیابی کو مانا جانا چاہئے کہ جنہوں نے ان نامساعد حالات میں جس میں نہ کوئی سینئر کھلاڑی، ناتجربہ کاری، نئی ٹیم اور بین الاقوامی سطح پر کسی قسم کے خاص تجربے کے بغیر اس ٹورنامنٹ میں ایک انتہائی بے مثال کارکردگی دکھائی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کارکردگی یہ رہی ہے۔
پہلا میچ 11 جنوری پاکستان اور کوموروس آئس لینڈ کے مابین ہوا۔
نتیجہ : پاکستان خواتین فٹبال ٹیم ایک گول سے فاتح رہی۔
دوسرا میچ 15 جنوری پاکستان اور ماریشس کے مابین ہوا ۔
نتیجہ : پاکستان خواتین فٹبال ٹیم ایک گول کے مقابل دو گول سے ہار گئی۔
تیسرا میچ 19 جنوری یعنی گزشتہ رات پاکستان اور سعودی عرب کے مقابل ہوا جسے آپ فائنل متصور کرسکتے ہیں۔
نتیجہ : پاکستان خواتین فٹبال ٹیم سعودی عرب کے مقابل دونوں جانب سے ایک ایک گول ہوا۔ بالترتیب اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی خواتین کی فٹبال ٹیم نے دوسری پوزیشن لی ہے ، پاکستان تین میچز میں سے ایک میچ جیتا، ایک ڈرا ہوا، ایک میچ ہارے، اس طرح پاکستان کے پاس چار پوائنٹس رہے اور سعودی عرب کے پاس بالمجموع سات پوائنٹس رہے۔
یہ پاکستان کی ایک انتہائی اہم خبر ہے جسے اتنا زیادہ نہیں دیکھا گیا، جس پر مجھے افسوس ہے، یہ ویڈو کلپ میں آپ پاکستان کی جانب سے کل رات کئے جانے والا واحد گول دیکھ سکتے ہیں، پاکستان کی جانب سے پاکستانی قومی ٹیم کی کپتان ماریہ جمیلہ خان نے کیا ہے، یہ پاکستان کی بیٹی ہے جس نے پاکستان سے دور پاکستان کو کھیلوں میں کل ایک اعزاز دلوایا ہے، مجھے افسوس ہے کہ لوگ یہاں صرف موت کے قصیدوں پر کیوں خوش ہوتے ہیں، یہ وہ گول ہے جس پر ہمیں نغمے و گیت گانے چاہئیے ۔More powers to Paksitani women football team پاکستان کی تمام لڑکیوں کو کھیلوں کے ایسے ایونٹ پر دلچسپی کے لئے مبارک اور کامیابیوں کی دعائیں۔