مدینہ منورہ ہسپتال کا عالمی اعزاز

مدینہ منورہ کو پوری دنیا میں اسلام کے ایک مقدس ترین مقام کی نسبت سے شہرت حاصل ہے۔ مگر سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کو آج دو اور اعلی نسبتیں بھی ایسی مل چکی ہیں، جس کی وجہ سے اس شہر کی پوری دنیا میں اہمیت اور پذیرائی ہو رہی ہے۔

1- یعنی اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے ہے، اللہ کے رسول نے اس شہر میں ہجرت کی اور فتح مکہ کے بعد پھر یہیں کے ہورہے، مدینہ دنیا میں ان چند شہروں میں سے ایک شہر ہے جہاں پر دنیا بھر سے لوگ روضہ رس صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لئے آتے ہیں۔

2- اسی برس 2022 کے آغاز میں معروف برطانوی ادارے ’Insure My Trip‘ نے دنیا بھر سے تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر کی فہرست جاری کی تو مدینہ منورہ کو دنیا کا سب محفوظ ترین شہر قرار دیا ، اس کے علاوہ یہ شہر پوری دنیامیں سب سے کم جرائم کی شرح رکھنے والا شہر ہے، Insure My Trip نے مدینہ منورہ کو جس اعتبار سے دنیا کا محفوظ و پرامن ترین شہر قرار دیا تھا، اس کی وجوہات میں @ رات کے وقت تنہا خواتین کا سفر کرنا، @پر امن طریقے سے گھومنا پھرنا، @ جرائم کی شرح کم ہونا @ دوسرے لوگوں سے تعاون اور احترام حاصل کرنا شامل ہے۔

3- مدینہ منورہ کو دو دسمبر کو فلاڈیلفیا میں ملنے والی یہ بین الاقوامی کامیابی میرے خیال میں سعودی عرب کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ امریکا میں ہونے والے پراجیکٹ مینجمنٹ انسٹیٹوٹ PMI® کے تحت ہونے والے دنیا بھر کے بڑے پراجیکٹس کے ایوارڈ Large and Mega Project Award میں دوسرے نمبر پر الملک فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر King Faisal Specialist Hospital & Research Center کو دنیا کے بہترین اور میگا پروجیکٹ میں دنیا کے بہترین تین منصوبوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

جن ی تفصیل یہ ہے۔Winner: Route 2020 Project by Dubai MetroFinalist: Al Madinah Mega Project by King Faisal Specialist Hospital & Research CenterFinalist: Sanmen AP1000 Phase I Project by the Shanghai Nuclear Engineering Research & Design Institute۔

یہ Large and Mega Project Award پچاس ملین ڈالر US$50 million سے زیادہ کے بجٹ والے پروجیکٹس پر کوالیفائی کرتا ہے، جو کسی بھی طور معاشرے میں مثبت اثرات ڈالتے ہوئے اعلیٰ انتظامی طریقوں اور تنظیمی نتائج پر منتج ہو۔

یہ ہسپتال King Faisal Specialist Hospital & Research Center اور تحقیقی مرکز جدید ترین طبی ٹیکنالوجی کو استعمال کررہا ہے، یہاں کینسر کا مکمل شعبہ Oncology Department، امراض چشم Ophthalmology اور زچگی Obstetrics پر ریسرچ کے علاوہ ان امراض کی خدمات کے لئے جدید ترین سہولیات فراہم کرتا ہے۔ ہسپتال King Faisal Specialist Hospital & Research Center کا موجودہ کمپلیکس تقریبا 331,000 مربع میٹر کے احاطے پر پھیلا ہوا ہے، اور اس میں مریضوں کے لئے تقریبا 300 بستروں کی گنجائش ہے۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button