کراچی، پی سی ہوٹل میں چائینز ریستوران کا افتتاح
پرل کانٹینٹل ہوٹل کراچی جو پاکستان میں فائیو اسٹار ہوٹلوں کی سب سے بڑی چین کا حصہ ہے، نے چینی ریستوران’ تائی پین‘ کو پہلے سے بہتر او رنئے بہترین ذائقوں کے اضافے کے ساتھ دوبارہ لانچ کر دیا ہے۔ریستوران کا افتتاح چین کے اعزازی قونصل جنرل لی بیجیان نے کیا۔ تقریب کے شرکاء میں سفارت کار، شہر کے معززین اورمیڈیا کے نمائندوں کے علاوہ ہوٹل کی اعلیٰ انتظامیہ نے شرکت کی۔
صوبہ ینٹن اور شنگھائی کے مخصوص ذائقوں کے ساتھ روایتی تائی پین روایتی چینی کھانوں کا بہترین امتزاج پیش کرتا ہے اور اس کی ککنگ میں بھاپ، بریزنگ، بیکنگ اور فرائی کے مختلف انداز شامل ہیں۔ ایک بہترین ماحول میں تائی پین کے یہ کھانے لطف اندوز ہونے والوں کی تسکین کو یقینی بناتے ہیں ۔
تائی پین کے نئے شیف ژاؤکون جیانگ اپنے ساتھ چینی کھانوں سے متعلق مہارت کا نیا معیار اپنے ہمراہ لائے ہیں جو انہیں چین، متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں کام کرنے کے دوران حاصل ہوئی۔ تائی پین اپنے صارفین کو روزانہ12:30 سے30:3 دن دوپہر کا کھانا اور00 19: سے :00 23کے درمیان رات کا کھانا پیش کرتا ہے۔