کیا آپ نے آج درود پاک پڑھ لیا؟
ایک بہت پیارا جملہ رواج پا رہا ہے ’’کیا آپ نےآج دورد پاک پڑھا؟‘‘ اکثر دکانوں، دفاتر اور گاڑیوں میں یہ جملہ لکھا نظر آتا ہے۔ جب میری نظر اس جملے پر پڑتی ہے تو دورد پڑھنا شروع کر دیتا ہوں، حالانکہ اس سے پہلے بھی کئی بار پڑھ چکے ہوتے ہیں مگر اس جملے کی برکت دیکھئے کہ فوراً زبان پر درود پاک جاری ہو جاتا ہے، یقیناً آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہو گا۔ دوسروں کی زبان پر درود پاک کے ورد کیلئے یہ جملہ نہایت مؤثر عمل ہے اگر کئی لوگ آپ کی وجہ سے درود پاک پڑھنے لگتے ہیں تو یہ عمل آپ کیلئے مفید اور صدقہ جاریہ ہے اس لئے ہمیں اس جملے کو پھیلانا چاہئے، آپ کا کیا خیال ہے؟