سیاحت کے فروغ کیلئے ہاشو گروپ کا اہم پروگرام

ہاشو سکول آف ہاسپیٹیلیٹی مینجمنٹ نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیر و سیاحت کو فروغ دینے اور حکومت کے سیاحت میں ترقی کے ویژن کو تقویت دینے کے لیے اپنے پشاور کیمپس کا آغاز کردیا ہے۔ یہ کیمپس انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز، پشاور (IMSciences) کے ساتھ شراکت سے قائم کیا گیاہے۔

اس سلسلے میں HSHM اور IMSciencesکے درمیان پرل کانٹی نینٹل ہوٹل پشاور میں ایک معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں خیبر پختونخواحکومت، آئی ایم ایس سائنسز اور ہاشو گروپ کے معززین نے شرکت کی۔HSHM، ہاشو گروپ کا پاکستان میں کا سب سے بڑا ہاسپیٹلٹی اینڈ ٹورازم مینجمنٹ ادارہ ہے جو ، ستمبر 2021 سے سیرو سیاحت کی صنعت میں علم و ہنرکی تعلیمی خدمات فراہم کررہا ہے۔

ہاشو سکول آف ہاسپیٹیلیٹی مینجمنٹ ، کنفیڈریشن آف ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلٹی(CTH) کے تعاون سے عالمی معیار کا بین الاقوامی نصاب فراہم کر رہا ہے۔اسی طرح IMSciences ایک معروف سرکاری اور خود مختار تعلیمی ادارہ ہے جو 1999 میں قائم ہوا۔ جس میں طلباء کی ایک بڑی تعدا د موجود ہے، یہ مینجمنٹ سائنسز میں صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلے نمبر پر ہے اور HEC کی طرف سے بزنس اسٹڈیز میںچوتھے نمبر پر اپنی مضبوط پوزیشن رکھتا ہے۔ دونوں اداروں نے سیرو سیاحت کے تعلیمی پروگرام کو صوبے کے نوجوانوں تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

HSHM اور IMSciences نے سیرو سیاحت کے تعلیمی پروگرام کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے نوجوانوں تک پہنچانے کے لیے تعاون کیا۔

IMSciences کی طرف سے تجربہ کار فیکلٹی اور تعلیمی معیار کے ساتھ ، HSHM ایک 2+1 سال کی ایسوسی ایٹ ڈگری/ڈپلومہ پیش کر رہا ہے جس کے بیرون ممالک میں ترقی کے روشن امکان ہیں اور اس کے ساتھ بی ایس سی آنرز کی ڈگری بہت کم قیمت پر حاصل کر یںگے۔اس موقع کے مہمان خصوصی جناب داؤد خان، پروویژنل سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اور لائبریریز ،نے صوبہ میں تعلیمی ضروریات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قدرت نے صوبے کو بہت سی قدرتی سیرگاہوں سے نوازاہے اور اس میں سیرو سیاحت کو فروغ دینے کے روشن امکانات ہیں۔ HSHM اور IMSciencesکے درمیان یہ شراکت داری کالج کے نئے گریجویٹس کے لیے نئی امید ثابت ہو گی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر ہاسپیٹیلیٹی اینڈ ایجوکیشن ڈویژن ہاشوگروپ جناب حسیب گردیزی نے اس موقع پرکہاکہ ” آج ہم پشاور شہر میں (IMSciences) کے تعاون سے اپنے دوسرے کیمپس کا آغاز کر کے بہت خوش ہیں ”ہم سب مل کر اس کیمپس کو کامیاب اور ایک ایسا مرکز بنائیں گے جہاں ہمارے طلباء کے خواب پورے ہوں۔”

ہاشو گروپ پاکستان بھر میں ہاسپیٹیلیٹی انڈسٹری میں اعلیٰ تعلیم اور مہارت کے حامل نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ HSHM اسلام آبادمیں کامیابی کے بعد ا ب پشاور میں اپنے نئے کیمپس کا آغاز کررہاہے ، ہمارا مقصد بزنس مینیجرز اور مستقبل کے لیڈروں کو تیار کرنا ہے۔ پاکستان بھر میں ہاشو گروپ کے زیر ملکیت ہوٹلوں میں IMSciences/HSHM کے تمام گریجویٹس کو سیکھنے کے لئے مفت انٹرنشپ کے ساتھ یقینی ملازمت فراہم بھی فراہم

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محسن، ڈائریکٹر آئی ایم ایس سائنسز نے HSHM کے ساتھ شراکت اور اسکی اہمیت او ر ان کی خدمات پر روشنی ڈالی جو پاکستان میں بالعموم خیبر پختونخوا میں بالخصو ص ہاسپیٹیلیٹی انڈسٹری کی گئی ہیں۔ انہوں نے پاکستان ہاسپیٹیلیٹی انڈسٹری کی تعلیم کی ضرورت کو واضح کیا جو عالمی سطح پر طلباء کے لیے ترقی کے مواقع پید ا کریگی ۔ انہوں مزید نے کہا کہ ”آپ کا ہاسپیٹلٹی مینجمنٹ ٹریننگ حاصل کرنے اور ایک کامیاب لیڈر شپ کیرئیر کی تیاری کے لیے IMSciencesایک بہترین انتخاب ہے۔ یہ ادارہ HSHM کے ذریعے چلائے جانے والے دلچسپ اور نئے پروگراموں کے ذریعے ہاسپیٹلٹی اینڈ ٹورازم مینجمنٹ میں عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرے گا۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button