عمران خان کی خاموشی کی وجہ سامنے آ گئی

کسی نے غور کیا عمران خان خاموش ہیں، آخر کیوں؟ اس لئے کہ وہ پارٹی سربراہ ہیں اور بطور پارٹی سربراہ اپنے اختیارات کو استعمال کر کے متعدد بار اراکین کو ڈی سیٹ کر چکے ہیں۔

وفاداریاں تبدیل کرنے والے اراکین کے بارے عمران خان سخت مؤقف رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت برتنے کیلئے تیار نہیں ہیں یہ سب باتیں ریکارڈ پر ہیں اور ماضی قریب میں ہونے والی ان کی تقاریر اس شاہد ہیں جن میں وہ کہہ رہ رہے ہیں کہ ووٹ پارٹی کی امانت ہے حتیٰ کہ جن ممبران کو مخصوص نشستیں دی گئیں انہیں یہاں تک گوارا نہ تھا کہ پارٹی سے تعلق ختم کرنے کے بعد مخصوص نشست اس کے پاس رہے،عائشہ گلالئی کا نام کون بھول سکتا ہے؟

ایسا شخص سیاسی مفاد کیلئے اچانک مؤقف تبدیل کر لے گا کم از کم میں نے ایسا نہیں سوچا تھا لیکن یہ سیاست ہے اور مفادات کے اس کھیل میں انسان اپنے ہی اصولوں کو پاؤں تلے روند کر آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عمران خان خاموش ہیں اور تب تک خاموش رہیں گے جب تک وہ اس کی آڑ میں کوئی سیاسی فائدہ نہیں اٹھا لیتے ہیں۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button