ہاشوگروپ بلوچ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گا
ہاشو ہنر ایسوسی ایشن نے بلوچستان – ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA – B ) کے ساتھ معاہدہ کیا جس کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو روزگار کے لیے ہنرمندانہ تربیت سے بااختیار بنایا جا سکے۔
بلوچستان کے نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم میں تربیت دینے کے لیے، ہاشو ہنر ایسوسی ایشن (HHA) نے بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA – B ) کے ساتھ معاہدہ کیا۔
اس سلسلے میں، نوابزادہ گوہرام خان بگٹی، مشیر برائے محنت اور افرادی قوت/چیئرمین TEVTA – B اور محترمہ عائشہ خان، سی ای او، ، ہاشو ہنر ایسوسی ایشن /کنٹری ڈائریکٹر، ہاشو فاؤنڈیشن/چیف سسٹین ایبلٹی آفیسر، ہاشو گروپ کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط کئے۔
اس معاہدہ کا مقصد ، ہاشو ہنر ایسوسی ایشن کی طرف سے بین الاقوامی طور پر منظور شدہ CBT نظام کو لاگو کرنا اور ہاسپیٹلٹی مینجمنٹ اور ٹورازم کی صنعت پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اس تقریب میں بلوچستان ٹیوٹا کے سربراہ جناب ظہور احمد اور ایس ڈی پی/بی ٹیوٹا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب مقبول احمد، ہاشو گروپ کے وائس چیئرمین جناب ایم اے باوانی ،جناب حسیب گردیزی، چیف آپریٹنگ آفیسر، ہاسپیٹیلیٹی اینڈ ایجوکیشن ڈویژن، ہاشو گروپ؛ محترمہ خالدہ بی بی، ڈائریکٹر پروگرامز، ہاشو فاؤنڈیشن / ہاشو ہنر ایسوسی ایشن، جناب رمضان شیخ، ڈائریکٹر آپریشنز، ایچ ایف اینڈ ایچ ایچ اے، محترمہ مہوش آفریدی، اسٹریٹجک سپورٹ یونٹ، ہاشو فاؤنڈیشن نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ ہاشو ہنر ایسوسی ایشن، ہاشو فاؤنڈیشن کا ایک تربیتی ادارہ ہے جو ہاشو گروپ کے ڈپٹی چیئرمین اور ہاشو فاؤنڈیشن کے چیئرمین جناب مرتضیٰ ہاشوانی کے پائیدار ترقی کے ویژن کو آگے بڑھاتا ہے۔
HHA کا تنظیمی مشن ہنرمندی کے فروغ کے ذریعے جامع ترقی اور لوگوں کو معاشی طور پر با اختیار بنانا ہے ۔ اسی طرح TEVTA – B ایک تنظیم ہے جو TEVTA – B ایکٹ، 2011 کے تحت قائم کی گئی ہے، جس کاکام بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا اور انہیں بہتر مستقبل کیلئے سہولت فراہم کرنا ہے۔