میریٹ ہوٹل میں عالمی شہرت یافتہ chefs کی آمد

میریٹ ہوٹل میں یونان، چین، اٹلی،تھائی لینڈ، جاپان، سری لنکا اور پاکستان کے ماہر chefs کی خدمات میسر ہوں گی

اسلام آباد میریٹ ہوٹل جو اپنے عمدہ کھانوں کی وجہ سے الگ پہچان رکھتا ہے، دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے کوکنگ کے ماہر (chefs) کی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے۔ اس امر کا اظہار میریٹ ہوٹل اسلام آباد کے جنرل مینجر ڈیوڈ رچرڈ نے یونان، چین، اٹلی،تھائی لینڈ، جاپان، سری لنکا اور پاکستان کے ماہر chefsکا تعارف پیش کرتے ہوئے کیا۔

شیفس (chefs) کی ٹیم میں یونان سے تعلق رکھنے والے نئے ایگزیکٹو شیف لاونس رٹکاس، ڈائنسیٹی کے لیے چینی شیف کیون، زگولانی کے لیے اٹلی کے شیف مرکو، رائل ایلفنٹ کے لیے تھائی لینڈ کے چیف شید تھاؤاچی، نادیہ کافی شاپ کے لیے پاکستانی شیف پرویز، ساکورا کے لیے جاپانی شیف ماریو ایگزیکتو پیسٹری شیف سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ندن شامل ہیں۔

ڈیوڈ رچڈ نے اس موقع پر مزید کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ اسلام آباد میں واحد فائیو سٹار ہوٹل ہے جو مختلف ممالک کے ذائقہ دار کھانے پیش کرتا ہے۔ میریٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بہترین کھانوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کھانوں کی وسیع ورائٹی کا دستیاب ہو گی۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button