حمزہ شیراز نے ٹوریس کو ناٹ آئوٹ کر دیا
برطانیہ کے مسلمان باکسر حمزہ شیراز نے ڈبیلو بی سی مڈل ویٹ مقابلے میں اپنے حریف ارجنٹائن کے باکسر ایمانوئل ٹوریس کو پانچویں رائونڈ میں ناک آئوٹ کر دیا ہے، حمزہ شیراز نے مقابلے کے آغاز سے سے اپنے حریف حریف پر تابڑ توڑ مکے برسائے اور پہلے دو رائونڈ میں انہیں بالکل بھی سنبھالنے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا۔
مقابلے کے تیسرے رائونڈ میں حمزہ نے دو مرتبہ ٹوریس کو زور دار مکے لگا کر گرایا تاہم وہ دوبارہ اٹھ کھڑے ہوئے اسی رائونڈ کے دوران ٹوریس کے بھی ایک زور دار مکے کے باعث حمزہ رنگ میں گر پڑے تھے لیکن وہ بھی اٹھ کھڑے ہوئے۔
پانچویں رائونڈ میں بالآخر حمزہ کا زور دار مکا ٹوریس پر لگا جس کے بعد وہ گرے اور اٹھ نہ پائے، حمزہ شیراز نے اب تک سولہ مقابلے میں حصہ لیا اور تمام مقابلوں میں اب تک ناقابل شکست ہیں، حمزہ شیراز نے اپنے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا آغاز 2017 ء میں کیا تھا۔