جنات کی شرارت سے بچنے کا نبوی نسخہ
ابن ابی حاتم میں ہے کہ ایک بیمار شخص جسے کوئی جن ستا رہا تھا، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے سورۃ مومنون کی آیات 115 تا 118 پڑھ کر اس کے کان میں دم کیا۔ وہ اچھا ہو گیا۔
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس واقعہ کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
عبداللہ تم نے اس کے کان میں کیا پڑھا تھا؟
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بتلایا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تم نے یہ آیتیں اس کے کان میں پڑھ کر اسے جلا دیا۔ واللہ! ان آیتوں کو اگر کوئی باایمان شخص کسی پہاڑ پر پڑھے تو وہ بھی اپنی جگہ سے ٹل جائے۔ (تفسیر ابن کثیر جلد ۳ صفحہ ۴۷۴)