پی ٹی آئی سینیٹر کا بیٹا کرپشن میں ملوث نکلا

سلمان فدا نے کینال ویو سوسائٹی میں پلاٹوں کا جھانسہ دے کر لوگوں سے کروڑوں روپے ہڑپ لئے

پی ٹی آئی سینیٹر کے بیٹے نے کینال ویو سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے بٹور لئے، متاثرین کینال ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کا سٹار مارکیٹنگ کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سٹار مارکیٹنگ اور بلڈرز سلمان فدا کیخلاف نعرے درج تھے ۔

متاثرین کینال ویو ہائوسنگ سوسائٹی ناصر باغ روڈ پشاور نے سٹار مارکیٹنگ اور بلڈرز پی ٹی آئی سینیٹر کے بیٹے سلمان فدا کی جانب سے متاثرین کے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں متاثرین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر سٹار مارکیٹنگ اور بلڈرز سلمان فدا، سید عارف و دیگر کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے اس موقع پر سٹار مارکیٹنگ اور بلڈرز کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ سٹار مارکیٹنگ نے سینکڑوں متاثرین سے 2017میں ناصر باغ روڈ پر شروع کیے گئے کینال ویو نامی ہاسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے بکنگ کی مد میں وصول کیے، پراجیکٹ کے بلڈرز نے گزشتہ پانچ سال سے پراجیکٹ پر کوئی کام نہیں کیا اور رابطہ پر مختلف حیلے بہانے کرتے ہیں۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پیسے لوٹے گئے ان میں بیوائیں ، یتیم ، سرکاری افسران ، صحافی ، پولیس افسران ، ملازمت پیشہ افراد سمیت ایسے لوگ شامل ہیں جنہوں نے اپنی عمر بھر کی جمع پونجی اس پراجیکٹ پر لگائی لیکن آج وہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ مظاہرین نے بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا ہے اور انہیں عدالت سے انصاف کی امید ہے۔

متاثرین کینال ویو سوسائٹی پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں رقم کے عوض پلاٹ نہیں دیے گئے تو ہر حد تک جانے کو تیار ہیں، عدالتی کارروائی کے ساتھ ساتھ سٹار مارکیٹنگ اور بلڈرز کے خلاف سلسہ وار احتجاج بھی جاری رہے گا، جس میں مزید شدت لائی جائے گی اور صوبے میں سٹار مارکیٹنگ کا آپریشن بند کر دیں گے، اس ضمن میں حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری سٹار مارکیٹنگ پر عائد ہو گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام مراحل سے گزرنے اور تمام لوازمات پورے کرنے کے باوجود محکمہ تحفظ ماحولیات اور پی ڈی اے کی جانب سے پراجیکٹ کے لیے این او سی جاری نہ کرنا ایک سوالیہ نشان ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ پی ڈی اے اور ای پی اے متاثرین کی مشکلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر کینال ویو ہاسنگ سوسائٹی کو این او سی جاری کرے۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button