دل جان فائونڈیشن افغان متاثرین کیلئے اُمید بن گیا
دل جان فاؤنڈیشن کی طرف سے افغان متاثرین میں کھانے کے 250 بکس تقسیم کئے گئے
کھلے آسمان تلے بیٹھے افغانیوں کو دیکھ کر ترس آتا ہے، مستحقوں کو کھانا کھلانا، بنیادی ضروریات زندگی اور علاج کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے، چیئرمین فائونڈیشن دل جان خان
چیئرمین دل جان فائونڈیشن کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر دھرنا دینے والے افغانوں میں کھانے کی تقسیم، کھلے آسمان تلے بیٹھے افغانوں کو دیکھ کر ترس آتا تھا، بھوکوں کو کھانا کھلانا، ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنا، جہاں علاج کی مناسب سہولیات میسر نہیں وہاں بیماروں کو علاج معالجے کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے۔
سابق انسپکٹر جنرل پولیس اور دل جان فائونڈیشن کے چیئرمین دل جان خان کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دینے والے افغان مہاجرین میں کھانا تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دل جان خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پریس کلب کے باہر کھلے آسمان تلے موجود افغانوں پر نظر پڑتی ہے تو اُنہیں بہت ترس آتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ دھرنا دینے والے افغانوں کے مطالبات پر متعلقہ اداروں کو غور کرنے ہوئے اُن کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
چیئرمین دل جان فائونڈیشن کا مزید کہنا تھا کہ غذائی کمی اور بھوک کا شکار لوگوں کو کھانے کی فراہمی، بنیادی ضروریات کی کمی کے شکار افراد کو ضروریات کی فراہمی، ایسے علاقے جہاں علاج معالجے کی سہولیات کے حوالے سے وہاں کے رہائشیوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہاں علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی دل جان فائونڈیشن کا نصب العین ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ فائونڈیشن عوامی بہبود کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے جنہیں وقت گزرنے کے ساتھ وسعت دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر دل جان خان نے 250بکس میں تیار کھانا ، دھرنا دینے والے افغان باشندوں میں تقسیم کیا گیا۔