ہاشو گروپ اور سٹار مارکیٹنگ کے دو اہم منصوبے
ہاشو گروپ نے پشاور کے شہریوں کو جدید طرز زندگی سے روشناس کرانے کے لیے شہر میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل اور شاپنگ آرکیڈ منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ چیف فنانشل آفیسر، ہاسپیٹیلیٹی اینڈ ریئل اسٹیٹ ڈویژن، ہاشو گروپ، شاکر بھورا، اور سی ای او،سٹار مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ واثق علی خان نے ایک خصوصی تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کئے۔
ہاشو گروپ کے ڈپٹی چیئرمین اور سی ای او، چیئرمین بورڈ آف گورنرز، ہاشو سکول آف ہاسپیٹیلیٹی مینجمنٹ مرتضیٰ ہاشوانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
معاہدے کے تحت پرل کانٹینینٹل پشاور شاپنگ آرکیڈ کے لیے مارکیٹنگ کی خدمات سٹار مارکیٹنگ فراہم کریگی۔اس موقع پر شہریار سلیم، چیف آپریٹنگ آفیسر، پرل رئیل اسٹیٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ نے اس پیشرفت کے بارے میں کہا کہ ہم پشاور میں ایک عالمی معیار کی سہولت فراہم کریں گے، جو تجارتی اور سماجی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا اور یہاں سماجی اجتماعات، تفریح اور دوسری تقریبات کا انعقاد کیا جا سکے گا۔
اخلاق احمد، منیجنگ ڈائریکٹر اور ایڈورٹائزنگ اور امیج مارکیٹنگ نے سٹار مارکیٹنگ اور اس کے نیٹ ورک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تاجر برادری اور سرمایہ کاروں کے لیے پشاور کے نئے شاپنگ مال کئی مواقع لے کر آ رہا ہے۔
واضع رہے کہ ہاشو گروپ پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے مہمان نوازی کی صنعت کی قیادت کر رہا ہے، پاکستان بھر میں میریٹ ہوٹلز اور پرل کانٹینینٹل ہوٹلز کا مالک اور آپریٹر ہے۔ یہ گروپ پرل کانٹی نینٹل ہوٹل اور شاپنگ آرکیڈ، پشاور کا بھی ڈویلپر ہے۔
پشاورمیں یہ ایک جدید ترین منصوبہ ہو گا جس سے شہر میں نیا طرز زندگی متعارف کرایا جا سکے گا۔ پشاور یونیورسٹی اور خیبر میڈیکل کمپلیکس کے قریب واقع اس منصوبے میں میں فائیو اسٹار پرل کانٹی نینٹل ہوٹل، کارپوریٹ دفاتر کے لیے جگہ، سگنیچر ریستوراں، کافی شاپس، بال رومز، بینکوئٹ ایریاز، سپا اور ہیلتھ کلب کی سہولیات شامل ہوں گی اور ان سب میں اعلیٰ معیار کی سہولیات ہوں گی۔
بوتیک شاپنگ مال جس میں مقامی اور بین الاقوامی ہائی اسٹریٹ برانڈز، فوڈ کورٹ، بچوں کے تفریحی مقامات اور سینما گھر شامل ہیں، بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔