ہاشو گروپ کا PC Legacy- Airport کیسا ہو گا؟

ہاشو ہوٹلز اینڈ ریزورٹس پی سی لیگیسی ایئرپورٹ لاہور منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ رائل ریذیڈینشیا اینڈ ہاسپیٹیلیٹی کے اشتراک سے شروع کیا جانے والا یہ ہوٹل ہاشو ہوٹلز کا پی سی لیگیسی نصیر آباد کے بعد مصروف ترین شہر لاہور میں واقع اور پی سی لیگیسی کے نام سے یہ تیسرا ہوٹل ہوگا۔

واضح رہے کہ برانڈ PC Legacy ہاشو ہوٹلزفور سٹار ہوٹلوں کا ایک نیا سلسلہ ہے جو پہلے ہی ملک بھر میں پرل کانٹی نینٹل، میریٹ اور ہوٹل ون کے مالک اور آپریٹر ہیں۔ اس سلسلے میں ہاشو گروپ کے ڈپٹی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مرتضیٰ ہاشوانی اور رائل ریزیڈینشیا (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور رائل ہاسپیٹلیٹی کے چیئرمین محمد ایوب شیخ نے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔

ہاشو گروپ کے ہاسپیٹلیٹی اور ایجوکیشن ڈویژن کے چیف آپریٹنگ آفیسر حسیب گردیزی نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا مقصد کاروباری مسافروں کے لیے عمدہ اور باکفایت سہولیات میسر کرنا ہے۔

ایئرپورٹ کے ہوٹل ایئر لائن کے مسافروں کو یہ آسانی مہیا کرے گا خصوصاً جن کی پروازیں منسوح ہوں یا ان میں تاخیر ہو یا جن کا کاروبار انہیں ائیر پورٹ کے علاقے سے زیادہ دور نہیں لے جاتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاحتی مسافروں کو بھی ناصرف خوبصورت ترین مقامات بلکہ پاکستان کے مصروف ترین مقامات پر جدید ترین سفری اور رہائشی سہولیات فراہم کر کے ملکی اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ہماری توجہ کا محور پاکستان کی ترقی ہے۔

رائل ریذیڈینشیا کے محمد ایوب شیخ نے کہا کہ انہیں پاکستان کے ہوٹلز انڈسٹری کے سب سے بڑے گروپ ساتھ مل کر کام کرنے پر خوش ہیں کیونکہ ان کے پاس ہاسپیٹلیٹی انڈسٹری کا دہائیوں کا تجربہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بہت یقین ہے کہ رائل ہاسپیٹلٹی اور ہاشو ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کے اشتراک سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ ایک بہت بڑی کامیابی ثابت ہو گا اور شعبہ ہاسپیٹلیٹی انڈسٹری کے کاروبار کو سکون و آرام کی نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

اس فور سٹار ہوٹل کے کھلنے سے نہ صرف علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ اندرون شہر میں ملازمت کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button