23 مارچ ’’یوم پاکستان‘‘ جب خواب کو تعبیر ملی

آل انڈیا مسلم لیگ کا ستائیسواں سالانہ اجلاس منٹو پارک لاہور میں منعقد ہوا جو 22 مارچ سے 24 مارچ 1940ء تک جاری رہا۔اس اہم اجلاس میں قائد اعظم محمد علی جناح سمیت مسلم رہنماؤں نے شرکت کی، آج جس جگہ مینار پاکستان ہے اس مقام پر لاکھوں مسلمان اپنےرہنماؤں کا خطاب سننے کیلئے بے تاب تھے۔

قائد اعظم رحمۃ اللہ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ’’مسلمان کسی بھی تعریف کی رو سے ایک قوم ہیںہندو اور مسلمان دو مختلف مذہبی فلسفوں، سماجی عادات اور علوم سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ لوگ نہ تو آپس میں شادی کر سکتے ہیں نہ یہ لوگ اکٹھے کھانا کھا سکتےہیں اور یقیناً یہ لوگ مختلف تہذیبوں سےتعلق رکھتے ہیں جو بنیادی طور پر اختلافی خیالات اور تصورات پر محیط ہیں۔‘‘

23 مارچ 1940ء کو منٹو پارک لاہور میں ایک قرار داد پیش کی گئی جسے بعدا زاں قرار داد پاکستان کا نام دیا گیا۔اہل پاکستان دراصل اسی کی یاد میں ہر سال 23 مارچ کو ’’یوم پاکستان‘‘ مناتے ہیں۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button