اللہ کریم جسے چاہیں عطا کریں

۱۔ اللہ تعالیٰ جسے چاہیں اپنی رحمت کے ساتھ خاص کرتے ہیں۔ (بقرہ)
۲۔ اللہ تعالیٰ جسے چاہیں ہدایت عطا فرماتے ہیں۔ (بقرہ)
۳۔ اللہ تعالیٰ جسے چاہیں گمراہ کرتے ہیں۔ (مدثر)
۴۔ اللہ تعالیٰ جسے چاہیں رزق عطا فرماتے ہیں۔(بقرہ)
۵۔ اللہ تعالیٰ جسے چاہیں سلطنت عطا کرتے ہیں۔ (بقرہ)
۶۔ اللہ تعالیٰ جسے چاہیں حکمت عطا فرماتے ہیں۔ (بقرہ)
۷۔ اللہ تعالیٰ جس کے لیے چاہیں اجر کو دوگنا کر دیتے ہیں۔(بقرہ)
۸۔ پس اللہ تعالیٰ جس کی چاہیں مغفرت فرما دیتے ہیں۔ (بقرہ)
۹۔ اللہ تعالیٰ جسے چاہیں عذاب دیتے ہیں۔ (بقرہ)
۱۰۔ اللہ تعالیٰ تمہاری شکلیں بناتا ہے رحموں میں جیسے چاہیے۔ (آل عمران)
۱۱۔ اللہ تعالیٰ جس کی چاہے اپنی مدد کے ذریعے مدد کرتاہے۔ (آل عمران)
۱۲۔اللہ تعالیٰ جو چاہے کرتا ہے۔ (آل عمران)
۱۳۔ اللہ تعالیٰ جو چاہے پیدا کرتا ہے۔ (آل عمران)
۱۴۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جسے چاہے عطا کرتا ہے۔ (مائدہ)
۱۵۔ مشرکین کے علاوہ اللہ تعالیٰ جسے چاہے معاف کر دیتا ہے۔ (مائدہ)
۱۶۔ بے شک زمین اللہ کی ہے اللہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے وارث بناتا ہے۔ (اعراف)
۱۷۔ اللہ تعالیٰ جس پر چاہیں احسان کرتے ہیں۔(ابراہیم)
۱۸۔ اللہ تعالیٰ جس کے لیے چاہے رزق وسیع کرتا ہے اور جس کے لیے چاہے رزق تنگ کرتا ہے۔ (سماء)
۱۹۔ اللہ تعالیٰ جس پر چاہتے ہیں رحم کرتے ہیں۔(عنکبوت)
۲۰۔ پھر وہ ہوا بادلوں کو اُٹھاتی ہے پھر اللہ بادلوں کو آسمان میں پھیلاتا ہے جیسے چاہے۔ (الرعد)
۲۱۔ وہ بجلیاں بھیجتا ہے پھر جس پر چاہے گراتا ہے۔ (فاطر)
۲۲۔ اللہ تعالیٰ جتنا چاہے مخلوق کو زیادہ کرتا ہے۔ (فاطر)
۲۳۔ اللہ تعالیٰ جسے چاہے سناتا ہے۔ (فاطر)
۲۴۔ اللہ تعالیٰ جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے۔ (شوریٰ)
۲۵۔ اللہ تعالیٰ جسے چاہے سن لیتا ہے۔ (شوریٰ)
۲۶۔ اللہ تعالیٰ جو چاہے اپنے اندازے سے اتارتا ہے۔ (شوریٰ)
۲۷۔ اللہ تعالیٰ جسے چاہے بچیاں دیتا ہے۔ (شوریٰ)
۲۸۔ اور اللہ جسے چاہے بچے دیتا ہے۔ (شوریٰ)
۲۹۔ اللہ تعالیٰ جسے چاہے بانجھ بنا دیتا ہے۔ (شوریٰ)
۳۰۔ تم اللہ رب العالمین کی چاہت کے بغیر کچھ نہیں چاہ سکتے۔ (التکویر)

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button