سعودی عرب اور یوم الحب Valentine’s Day
سعودی عرب میں قریب ماضی کے سالوں میں ویلنٹائن ڈے Valentine’s Day کا تصور بھی نہ تھا، صرف دو سے تین سالوں میں یہاں حیرت انگیز سطح پر اس حوالے سے کافی تبدیلی آگئی ہے، لیکن "یوم الحب” Valentine’s Day سے پہلے بھی ۱۴ فروری کے دن سعودی عرب میں تقریبا ہر دوسرا گھر تقریب میں مصروف رہتا تھا، کیونکہ حیرت انگیز طور پر سعودی عرب کی کل مقامی رجسٹرذ آبادی (پچھلے سال سنہء فروری سنہء ۲۰۲۱) تک ۳۵ ملین تھی (Current population of Saudi Arabia is 35,150,531) اور رجسٹرڈ شہریوں کے یوم پیدائش ۱۴ فروری کا دن ۳۵ لاکھ سے زیادہ سعودی آبادی کا ہے، یعنی سعودی عرب کی آبادی کا دسواں حصہ یوم الحب Valentine’s Day کے علاوہ یوم المولود Birthday بھی مناتا ہے یا دونوں ساتھ مناتے ہیں۔ شائد سعودی عرب دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں پر دس فیصد مقامی افراد کا یوم پیدائش 14 فروری ہے۔
سعودی عرب میں حالیہ تبدیلیوں نے فکری سطح پر بھی بہت ساری تبدیلیاں دی ہیں، اب یہاں بھی سرخ گلابوں، تحائف کے تبادلوں، تقریبات اور دعوتوں میں ویلنٹائز ڈے کا سلسلہ پوری دنیا کی طرح سعودی عرب میں بھی شروع ہوچکا ہے۔ سب سے مزے کی بات ہے کہ یہاں یہ سلسلہ ابھی تک جوڑے Couple یعنی شادی شدہ لوگوں کے لیے ہی مانا جارہا ہے۔
سعودی عرب میں تقریبا تمام بڑے ہوٹلز اور ریستوران نے اس موقع کی مناسبت سے مختلف ایونٹس یا پروگراموں کے علاوہ خصوصی کھانے کی ٹیبلز ، موسیقی اور بوفے کے انتظام کئے ہیں، تمام مقامی برانڈز کے بیکرز نے اس موقع پر "یوم الحب” کی مناسبت سے کیک اور مٹھائیاں بنائی ہیں، فوڈ آؤٹ لیٹس بھی اس موقع کی مناسبت سے خصوصی پیکجز بھی آفرز میں ہیں، کیک اور چاکلیٹ کی دکانوں پر بھی اس مناسبت سے گفٹس رکھے گئے ہیں، موسیقی کے ایونٹس بھی ہورہے ہیں، گفٹ شاپس میں اسی مناسبت سے خصوصی تحائف رکھے گئے ہیں بلکہ مختلف کورئیر سروسز نے بھی اس مناسبت سے تحائف پر خصوصی رعایتی پیکجز کا اعلان کیا ہے، آن لائن سروسز پر تحائف پہنچانے کا یوم الحب کے دن کی مناسبت سے کئی پیکجز موجود ہیں۔
یوم الحب کے موقع پر کئی نئے انداز کی آفرز بھی متعارف ہوئی ہیں جن میں دارلحکومت شہر ریاض Riyadh میں ایک پرفیوم Perfume کا کاروبار کرنے والی مقامی خاتون ریم صالح جو عطر سازی میں نو سالہ تجربہ رکھتی ہیں، اس دن کی مناسبت سے شادی شدہ جوڑوں کو دعوت دے رہی ہیں کہ وہ آئیں اور ایک منفرد انداز میں ویلٹائنز ڈے گزاریں۔
ریم صالح کے مطابق "خوشبو کا لفظ محبت اور خوشگوار یادوں سے بھرپور ہے، دماغ کے مخصوص حصے خوشبو کے لیے خاص کشش رکھتے ہیں، اس کو لمبک سسٹم کہتے ہیں جو افراد، مقامات اور ان کی یادوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ جب آپ خوشبو کو محسوس کرتے ہیں، تو آپ کی یادداشت آپ کو خوبصورت ایام کی یادوں میں لے جاتی ہے پھر آپ کے ذہن کی سکرین پر لوگ، مقامات اور دیگر مواقع کسی فلیش بیک کی طرح ابھرتے ہیں۔جب ہم کسی بھی رشتے سے جڑے رومانوی پہلو پر سوچتے ہیں تو آپ کے ذہن میں متعلقہ خوشبوئیں آتی ہیں جس کے بعد پھولوں اور کستوری کے خیالات آتے ہیں۔
اس یوم الحب کے ایونٹ کو ریم صالح نے’’اپنی محبت کے ہمراہ خود پرفیوم بنائیں‘‘ کا نام دیا ہے، یہی نہیں بلکہ جوڑوں کو گھروں سے لانے اور سیر کرانے کے لیے رولز رائس گاڑیوں کا بھی انتظام ہے, اور ۶۰ اہم خوشبوؤں کا انتظام کر رکھا ہے، جس میں آئلی پمپس اور دوسرا سامان بھی شامل ہے جن کی مدد سے جوڑے اپنی پسند کے مطابق پرفیوم یہاں خود بنائیں گے۔
ان کو ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ایک خصوصی ایپرن بھی دیا جارہا ہے اور سشین کے اختتام پر جوڑوں کو وہ خوشبو ساتھ لے جانے کی اجازت ہوتی ہے جو انہوں نے مل کے بنائی ہوگی اور پرفیوم کی بوتلوں پر ان جوڑوں کے نام بھی لکھے جاتے ہیں۔اس پورے سیشن میں میزو ریسٹورنٹ Mezo کا کھانا بھی شامل ہے، جہاں بین الاقوامی مینیو کے مطابق کھانے ملتے ہیں۔ کھانے کے دوران جوڑوں کو یہ سہولت بھی ملتی ہے کہ وہ اپنی پسند کے مطابق موسیقی سن سکیں۔
چونکہ یوم الحب Valentine’s Day کے دن پھول بھی ایک بہت اہم حصہ ہیں۔ رنگ برنگے کاغذ میں لپٹے ہوں یا گلدستے کی شکل میں زیادہ تر لوگ پیار کا اظہار پھولوں کے ذریعے کرنا پسند کرتے ہیں۔ سعودی عرب ویسے بھی چند سالوں سے پھولوں کی کاشت اور خصوصا اعلی اقسام کے گلاب کے پھولوں کی کاشت میں بہت تیزی سے سامنے آرہا ہے، سعودی عرب میں اس سال چند بہترین دکانیں اور کمپنیاں پورے سعودی عرب میں ویلینٹائن ڈے پر خوبصورت پھولوں کی سہولیات دے رہی ہیں.
ریسل: یہ ایک آن لائن ایپلیکشن ہے جس پر چند کلکس کرنے سے آپ اپنے پیاروں اور دوستوں کو پھول اور چھوٹے موٹے گفٹ آئٹمز بھیج سکتے ہیں۔
شمس: یہ آؤٹ لیٹ تبوک میں ہے، پھولوں کی یہ دکان مریم الغنامی ایک خاتون نے قائم کی تھی جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس دکان میں پھولوں کے ساتھ کافی بھی پیش کی جاتی ہے۔
لا ویلے فلاورز: یہ قریبی شہر الخبر میں واقع ہے یہ گلاب کے پھولوں کو نئے انداز میں پیش کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔ جو پھولوں کو معیاری سیاہ ریپنگ پیپر میں پیک کر کے رنگین ڈبوں میں سجا کر پیش کرتے ہیں تاکہ مرجھانے کے بعد بھی آپ نہیں دیر تک پاس رکھ سکیں۔
آیار: یہ جدہ میں ایک آؤٹ لیٹ ہے، جو گلدانوں میں لگے پھول، گفٹ باکس اور رنگ برنگے گلدستوں کی شکل میں پھول پیش کرتے ہیں
ہیوس: سعودی عرب میں آن لائن پھول خریدنے کی بے شمار آپشنز موجود ہے مگر ہیوس جو صارفین کو ماہانہ اور ہفتہ وار سبکرپشن کی سہولت فراہم کرتی ہے یہ سب میں نمایاں ہے۔ جسے عام دنوں میں بھی مختلف مواقع پر دفاتر اور گھروں میں پھول بھجوانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ماریہ فلورز: یہ وسیع پیمانے پر پھولوں کے گلدستے بہترین انداز میں پیش کرنے والی دکان جدہ میں واقع ہے۔جو صلوہ الودانی خاتون کی ملکیت ہے۔
سعودی عرب نے اس تہوار یوم الحب Valentine’s Day کو اپنے موسمی رنگ میں قبول کرلیا ہے ، جہاں پھول، تحائف، پرفیوم خوشبو، کیک اور کھانوں کے ساتھ اس تہوار کو منایا جارہا ہے ۔