عرب سماج کے مختلف رنگ

یہ عرب کے قدیم بازاروں، گلیوں کی تصاویر ہیں، ان تصاویر میں عرب تہذیب کی عکاسی ایسی ہے جو واقعی دلوں کو کھینچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اتنی خوبصورت تصاویر اس تہذیب کے کسی فرد نے نہیں بلکہ ملک چلی Chile کے شہر Santiago میں پیدا ہونے والی ایک اکتیس سالہ باصلاحیت ڈیجیٹل آرٹسٹ Talented digital artist خاتون Fernanda Suarez نے بنائی ہیں۔

سعودی عرب کی قدیم تہذیب جہاں خواتین پوری آزدی کے ساتھ مختلف کاموں میں مصروف عمل ہیں

آرٹسٹ Fernanda Suarez ان تصویروں میں اتنے زیادہ زندگی سے بھرپور حقیقی رنگ بھرنے کے لئے برش یا پانی کے رنگ brushes or watercolor کا استعمال نہیں کرتی، لیکن پھر بھی یہ تصاویر ناقابل یقین حد تک اتنی زیادہ حقیقی محسوس ہوتی ہیں۔ ان تصاویر میں عرب تہذیب کے بازار، کلچر، روایات رحجانات، رہن سہن، لباس معاشرت کی اتنی خوبصورت عکاسی ہے کہ ایک عرب تہذیب سے ناآشنا کوئی شخص اگر حقیقی خداداد صلاحتیں رکھنے والا آرٹسٹ نہ ہوتا تو شائد یہ کبھی ممکن نہ تھا۔

قدیم عرب تہذیب میں مرد و خواتین تجارت میں مصروف ہیں ایک خاتون کو اشیا فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے

آرٹسٹ Fernanda Suarez ایک بہترین آرٹسٹ اور Illustrator ہیں، قریب 11 سالوں سے یہ ایک فری لانسر کے طور پر کام کر رہی ہیں اور اب وہ مکمل طور پر اپنے ذاتی فن پارے اور پروجیکٹس بنانے کے لیے پورا وقت وقف کررہی ہیں. Fernanda Suarez کا جذبہ اپنی تصاویر سے زندگی کے حقیقی کرداروں کو دکھانا ہے۔ Fernanda Suarez نے ڈزنی لینڈ کے لئے بھی کام کیا ہے اور اپنے معروف افسانوی کرداروں کو اپنی ذہنی صلاحیت اور تشریح سے تخلیق کیا ہے۔ آرٹسٹ Fernanda Suarez نے اپنے Illustrator and concept artist popular نے اپنے انسٹا گرام سے سنہء 2015 سے fdasuarez کے اکاؤنٹ آغاز کیا تھا۔ اس وقت ان کے 120,000 سے زیادہ انسٹا گرام پر فالوور ہیں۔

قدیم عرب تہذیب میں عمارتوں کی خوبصورتی کا اندازہ اس تصویر سے لگایا جا سکتا ہے

یہ اپنے illustrates کے لئے ڈیجیٹل پروگرام استعمال کرتی ہیں، بچوں کے لئے گائیڈ لائن کے طور پر ان کی YouTube پر ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ بہرحال میرے لئے اس سارے مضمون میں یہ تصاویر اور عرب تہذیب کی اتنی خوبصورت عکاسی اہم ہے۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button