سعودی عرب،سید مودودی کی کتابیں لائبریریوں سے ہٹانے کی ہدایت

سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے اپنے زیر انتظام تمام تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری کیا جس میں انہیں اخوان المسلموں کے بانی حسن البناء ، سید قطب اور قطر میں مقیم مصری عالم دین علامہ یوسف قرضاوی اور جماعت اسلامی کے بانی سید ابوالاعلیٰ مودودی سمیت کئی دوسرے مصنفین کی 80کتابیں ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ تعلیم کی وزارت کی جانب سے اپنے ماتحت تعلیمی اداروں اور جامعات کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاں قائم کردہ کتب خانوں میں موجود مذکورہ مصنفین کی تمام کتابیں کو دو ہفتوں کے اندر ہٹا کر متعلقہ حکام کے حوالے کر دیں۔ جن کتاب کی ضبطی کا حکم دیا گیا ہے ان میں حسن البناء کی ’’اللہ فی العقیدہ اسلامیہ‘‘ ، ’’الوصایا العشر‘‘، یوسف القرضاوی کی ’’الحلال والحرام‘‘ ، ’’شبہات حول الاسلام ‘‘ اور ’’مستقبل ہذا الدین ‘‘ اور سید قطب کی ’’معالم فی الطریق‘‘ بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ برصغیر کے ممتاز عالم دین مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ، مالک بن نبی ، عبدالقادر عودہ ، مصطفی السباعی ، انور الجندی اور حسن الترابی سمیت کئی دوسرے مصنفین کی بعض کتابوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button