گٹر کا پانی صاف پانی سے ملنے کا گمان ہونا

سوال:پانی سپلائی والے شخص نے اطلاع دی کہ گٹر کی لائن صاف پانی والے پانی کے ساتھ مل گئی ہے اور بیس منٹ بعد مرمت کر کے اسے ٹھیک کر دیا گیا ۔اس دوران پانی سپلائی ہوتا، رہا ہمارے گھر بھی آیا اور ٹینکی میں موجود پہلے پانی میں شامل ہوگیا۔ہماری ٹینکی کا پانی بظاہر شیشے کی طرح صاف ہے رنگ یا ذائقہ نہیں بدلا مگر سپلائی والے شخص کے کہنے پر شک میں پڑ گئے ہیں ۔آپ بتائیے کہ ایسے پانی کا حکم کیا ہے؟ٹینکی کو پاک کرنے کا کیا حکم ہے اور ایسے پانی سے کئے گئے وضو اور غسل کا کیا حکم ہے؟

جواب:یہ پانی پاک ہے ٹینکی والا بھی پاک شمار ہوگا کیوں کہ پانی جب پائپ لائن میں آرہا ہوتا ہے تو یہ جاری پانی ہے اس میں جب تک پانی کا رنگ ،ذائقہ اور بوگندی چیز سے نہ بدلے یہ پاک ہے۔جب پانی پاک ہے تو اس سے وضو کرنا اور نماز پڑھنا درست ہو گا۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button