شوہر کی فرمانبرداری پر انعام

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص سفر پر جاتے ہوئے اپنی اہلیہ سے کہہ گیا کہ میری واپسی تک مکان کے بالائی حصے سے نیچے مت آنا اور اس عورت کے والدین نیچے کے مکان میں رہتے تھے۔
شوہر کی واپسی سے قبل عورت کا والد بیمار ہو گیا تو اس عورت نے کسی کے ذریعے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے معلوم کرایا کہ میں والد کی تیمارداری کے لیے نیچے اتروں یا شوہر کے حکم کو پورا کروں؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو شوہر کے حکم کی تعمیل کا فرمایا۔ چنانچہ عورت کا والد اسی مرض میں انتقال کر گیا۔
مگر وہ عورت شوہر کے حکم پر کاربند رہی اور نیچے نہیں اتری مگر اس کو طبعی طور پر بہت دکھ اور صدمہ ہوا۔ ادھر جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کے ذریعے اس عورت کو یہ خوشخبری سنائی کہ شوہر کی اطاعت پر تجھے یہ اجر ملا ہے کہ تیرے والد کی مغفرت ہو گئی ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عورت کو شوہر کے حکم کی تعمیل سے اگر بہت زیادہ تکلیف اور صدمہ بھی ہو تو جب بھی وہ تعمیل کرنے کی پوری کوشش کرے اس میں اس کو اجر بھی بہت بڑا ملے گا۔
جیسا کہ مذکورہ حدیث سے صاف ظاہر ہے‘ یعنی والد کی مغفرت۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button