فلاں کام کروں تو ہندو ہوں گا کہنے کا حکم
سوال: لڑائی کے وقت ایک شخص نے غصے میں دوسرے کو کہا اگر میں نے اس کے بعد تم سے بات کی تو میں ہندو ہوں گا اور قسم بھی اٹھائی ۔ اب اگر بات کرے تو کیا جزاء لازم ہوگی؟
جواب: ایسے الفاظ سے قسم ہوجاتی ہے تو توڑنے کی صورت میں کفارہ لازم ہوگا اور ایسی یمین کے بعد توڑنے کی صورت میں کفر واقع ہوجاتا ہے یا نہیں؟ تو اگر وہ کام کرتے وقت اس شخص کے ذہن میں یہ بات ہو کہ اس سے صرف قسم ٹوٹے گی کفر لازم نہیں آئے گا تو حانث ہونے سے یہ شخص کافر نہیں ہوگا اور اگر وہ کام کرتے وقت یہ ذہن میں ہو قسم توڑنے کی صورت میں کفر لازم آئے گا اور پھر بھی وہ کام کرے تو کفر پر رضامندی کی وجہ سے کفر واقع ہو جائے گا۔