قسم ہے کہنے سے قسم کا واقع ہونا
سوال: کوئی کہے ’’ مجھے قسم ہے کہ فلاں چیز نہیں کھائوں گا‘‘ تو اس کے بعد اگر وہ چیز کھالے تو کیا حکم ہے؟
جواب: عرفاً محض ’’ قسم‘‘ کا لفظ بولنے سے بھی قسم منعقد ہو جاتی ہے لہٰذا صورت مسئولہ میں ان الفاظ کے بعد اگر وہ چیز کھالے گا تو کفارہ لازم ہوگا۔ (الجوہرۃ النیرہ جلد 2 ص 465)