ماہواری میں قربت کرنا

سوال: حالت حیض میں ہمبستری کرنے کاکیا کفارہ ہے؟


جواب: حالت حیض میں اگر ہمبستری میاں بیوی کی رضا مندی سے ہوگئی ہو تو دونوں گناہگار ہیں اور اگر شوہر نے زبردستی کی ہو تو صرف شوہر گناہ گار ہوگا بیوی گناہ گار نہیں ہوگی۔ البتہ کفارے میں ایک دینار ’’ ساڑھے چار ماشے سونا‘‘ یا نصف دینار صدقہ کرنا مستحب ہے بعض علماء کرام نے لکھا ہے کہ اگر خون سرخ ہو تو پورا ایک دینار اور اگر خون زرد ہو تو نصف دینار صدقہ کرنا مستحب ہے۔ (رسائل ابن عابدین 297,298/1)

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button