دفن سے قبل تعزیت کرنا
سوال: دفن سے قبل میت کے ورثاء کے ساتھ تعزیت کرنا درست ہے یا نہیں؟
جواب : بہتر تو دفن کے بعد تعزیت کرنا ہے لیکن اگر پسماندگان پر صدمہ زیادہ ہواور حالت قابو سے باہر ہو تو ان کی تسلی کے لیے قبل از دفن بھی تعزیت درست ہے کیونکہ تعزیت نام ہے تسلی دینے کا اور تسلی میں جتنی جلدی ہو اتنا مناسب ہے۔ (الجوہرہ جلد اول ص 273)