گھر سے امام کی اقتداء کرنا
سوال: قریب ہی مسجد ہے ، خطبہ، اذان ، قرأت اور تکبیرات واضح سنائی دیتی ہے ۔ میں معذور ہوں مسجد تک جانا دشوار اور تکلیف دہ ہے تو کیا گھر سے میری نماز امام کی امامتی اور اقتداء میں صحیح ہے یا نہیں؟
جواب: اقتداء کے لیے صرف امام کی آواز کا پہنچنا کافی نہیں ہے بلکہ ضروری ہے کہ مسجد کے اندر اس کی اقتداء کی جائے یا اگر صفیں مسجد کے باہر ہیں تو ان صفوں کا مسجد کی صفوں کے ساتھ اتصال ہو تو آپ کے گھر تک اگر صفیں ہیں پھر تو ان صفوں میں شامل ہو کر اقتداء درست ہے ورنہ گھر سے اقتداء درست نہیں ہے۔