کروڑوں سال قدیم ڈائنوسار کے ڈھانچے کی نیلامی
فرانس میں ساڑھے چھے کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کے اب تک ملنے والے سب سے بڑے ڈھانچے کو نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیلامی کے لیے پیش کیا جانے والا ڈائنوسار کا ڈھانچہ، ٹرائیسراٹوپ قسم کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ تقریباً 6کروڑ60 لاکھ قدیم ہے اور اب تک دنیا میں ملنے والا سب سے بڑا ڈھانچہ ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ نیلامی کے دوران ڈائنوسار کا ڈھانچہ لگ بھگ بیس لاکھ ڈالر میں فروخت ہوجائے گا۔فرانس میں ہونے والی ٹرائیسرا ٹوپ کے ڈھانچے کی نیلامی کو بگ جان کے نام سے جانا جارہا ہے، یہ ڈھانچہ تقریبا 60 فیصد مکمل اور اس کی لمبائی 26 فٹ ہے۔ فرانس کا خیال ہے کہ اس کی فروخت سے 14 سے 18 لاکھ امریکی ڈالرز مل سکتے ہیں، اس ڈھانچے کی کھوپڑی 75فیصد مکمل ہے جس کی لمبائی 6 فٹ ریکارڈ کی گئی۔ اس کے دو سینگ تقریبا چار فٹ لمبے اور ایک فٹ چوڑے ہیں۔