ناداروں کو اپنی افطاری میں شامل کریں

عموماً لوگ افطار کی دعوت بھی مال داروں کو دیتے ہیں اور غریب و محتاج افراد کو نظر انداز کر دیتے ہیں، جب کہ یہ زیادہ مستحق ہیں کہ ان کی افطاری و سحری اور کھانے کا اہتمام کیا جائے تا کہ ان کے دل سے جو دعائیں نکلیں وہ گناہوں کا کفارہ بن جائیں۔ غم گساری کے اس مہینے میں صدقہ، خیرات، مسکین کو کھلانا کھلانا، یتیم کے سر پر ہاتھ رکھنا ، بیواؤں کی حاجت روائی کرنا ، ننگے بدن کو کپڑا پہنانا اور بیماروں کی دوا کی فکر کرنا اپنا مشغلہ بنالیں اور دوسروں کے غموں کو خوشیوں سے بدلنے کا سبب بن جائیں۔ کسی غمزدہ کو خوش کرنا ایسی خوشی ہے جو آپ کو ساری کائنات میں کہیں نہیں مل سکتی۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button