دشمن سے بچائو کیلئے دعا
زمین کی تمام مخلوق ایک دن فنا ہو جائے گی غرضیکہ ہر جاندار پر موت آ ئے گی صرف اللہ کی ذات باقی رہ جائے گی جو ہمیشہ رہے گی کیونکہ اللہ کی ذات عظمت جلال اور اکرام والی ہے بس اسی کا دبدبہ باقی رہ جائے گا اسی کا حکم ہمیشہ سے اور ہمیشہ رہے گا۔
مندرجہ ذیل دعا کا ورد انسان کو صاحب عزت بنا دیتا ہے۔ اس لیے اس دعاکا کثرت سے پڑھنا انسان کیلئے بڑا ہی مفید ہے کیونکہ اس کا ورد انسان کو اللہ کی طرف سے ایسی عزت دلا دیتا ہے جسے دنیا چھین نہیں سکتی۔
اگر کوئی عورت اپنے خاوند کی نظروں سے گر گئی ہو تو اسے چاہیے کہ وہ مندرجہ ذیل دُعا کو چالیس دن تک روزانہ اکیس مرتبہ صبح اور اکیس مرتبہ شام کو پڑھے تو اللہ اسے تمام لوگوں میں صاحب عزت اور مکرم کردے گا۔
اگر کوئی ملازم اپنی کسی بُری حرکت کی وجہ سے اپنے صاحب کی نظر سے گر گیا ہو تو اسے بھی چاہیے کہ چالیس یوم تک اس دعا کو تین سو تیرہ مرتبہ صبح یا تین سو تیرہ مرتبہ شام کو پڑھے۔
ان شاء اللہ عزوجل وہ اس دعاکی برکت سے اپنے صاحب کی نظروں میں صاحب عزت ہو جائے گا۔ اس دعا کی ایک تاثیر یہ بھی ہے کہ جو شخص اسے ستر مرتبہ روزانہ پڑھنے کا معمول بنا لے گا اسے زندگی کے ہر کام میں کامیابی ہو گی دنیا اس کی گرویدہ ہو گی اور ہر جائز خواہش اس کی پوری ہو گی لہٰذا ہر انسان کو چاہیے مندرجہ ذیل دعا کا ورد جاری رکھے۔
اللّٰہُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِہِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِہِمْ
(سنن ابی داؤد )