ماں کی شان میں گستاخی کرنے والے کی سزا
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب المفرد میں لکھا ہے کہ ایک قبرستان میں مغرب کے بعد ایک قبر پھٹتی تھی، اس میں سے ایک شخص نکلتا تھا جس کا سر گدھے کی مانند تھا، گدھے کی آواز نکال کر چند لمحے بعد قبر میں چلا جاتا تھا۔ کسی نے لوگوں سے پوچھا کہ آخر اس قبر والے کے ساتھ یہ معاملہ کیوں ہو رہا ہے؟ کیا وجہ ہے؟ بتانے والے نے بتایاکہ یہ آدمی شراب پیتا تھا ‘ جب اس کی ماں ڈانٹتی تو کہتا تھا کہ کیوں گدھے کی طرح چلاتی ہے ؟
ماں کا ادب بہت ضروری ہے ۔ حدیث میں ہے کہ ماں کے پیروں کے نیچے جنت ہے اور باپ جنت کا دروازہ ہے۔