ایوان محمود کے سامنے ختم نبوت کی دعوت

مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام چناب نگر کی قدیمی مرکزی جامع مسجد احرار میں ہونے والی دو روزہ ”احرار ختم نبوت کانفرنس“ ملکی سلامتی کے لیے دعاؤں اور قرار دادوں کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی کانفرنس کے اختتام پر ہزاروں فرزندان اسلام،مجاہدین ختم نبوت اور سرخ پوشان احرار نے قادیانیوں کو دعوت اسلام کے لیے فقید المثال جلوس نکالا اور دعوت اسلام کا فریضہ دہرایا،کا نفرنس قائداحرار سید محمد کفیل بخاری کی زیرسر پرستی اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر مولا نا خواجہ عزیز احمد کی زیر صدارت منعقد ہو ئی،کانفرنس کی اختتامی نشستوں سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیرحافظ محمد ناصر الدین خان خاکوانی،قائد احرار سید محمد کفیل بخا ری جمعیۃ علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل و سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری،پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی،مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،شبان ختم نبوت کے سرپرست مولانا مفتی محمد حسن،جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیرمولانا قاری شبیر احمد عثمانی،پروفیسر خالد شبیر احمد و دیگر نے شرکت و خطاب کیا،ختم نبوت کانفرنس سے مقررین نے کہا کہ قادیانی گروہ کو اقلیتی دائرے میں پابند نہ کر کے حکومتی مشینری خود آئین پاکستان سے انحراف کررہی ہے،عالمی اداروں کا پراسکیوٹر برائے افغانستان عبدالکریم احمد قادیانی کو بنا کر امارت اسلامی افغانستان کی حکومت کو ناکام کر نے کیلئے بین الا قوامی ایجنڈے پر کام جاری ہے،تحفظ ختم نبوت و تحفظ ناموس رسالت جیسے قوانین کو کسی صورت ختم نہیں ہو نے دیں گے۔ عقیدہ ختم نبوت مضبوط ترین قدر مشترک ہے اسی لیے قادیانی اوراستعماری قوتیں اس عقیدے پر وار کرتی ہیں،توہین رسالت کی طرح توہین صحابہ و اہل بیت کے خلاف قانون سازی ہمارا موجودہ ہدف ہے۔امریکہ اور عالمی ادارے تحفظ ختم نبوت و تحفظ نامو س رسالت جیسے قوانین کو ختم کروانا چاہتے ہیں،لیکن مسلمان آئین کی اسلامی دفعات کا ہر حال میں دفاع کریں گے،اور جان کی با زی لگا دیں گے،لیکن نامو س رسالت پر آنچ نہیں آنے دیں گے،قادیانی گروہ استعماری قوتوں کے ایجنٹ کے طور پر کام کررہا ہے،یہ فتنہ انکار ختم نبوت، اسلام اور وطن دونوں کا باغی ہے،قادیانیوں کو تمام سرکا ری عہدوں سے الگ کیا جائے کیونکہ وہ شہری فرائض ادا نہیں کررہے،مولاناحافظ محمد ناصر الدین خاکوانی نے کہا کہ افغانستان میں اللہ کے بندوں کو وراثت ملی،خلافت کا معنی اللہ کی نیابت ہے،انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا منکر ایک سو آیات اور دو سو احادیث کا منکر ہے،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہر شخص کو ذمہ داری سے کام کرناچاہیے،اسی میں ہی عافیت ہے،نبی کریمؐکی عزت و ناموس کی خاطر اپنی زندگیا ں صرف کر نا ہر مسلمان کا شیوہ ہونا چاہیئے،پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کو قومی سطح پر 1974میں غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا،قادیانیوں نے اسمبلی کے اس فیصلے کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا،دستورپاکستان کو نہ ماننے والے لوگ گرفت میں کیوں نہیں آتے،گھریلو تشدد بل،بچوں کے تشدد کا بل،اوقاف کا قانون،اسلام قبول کر نے والے قانون سب غیر آئینی ہیں،جن کی مذمت کر تے ہیں،جمعیۃ علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری ؒ فکر دیوبندکے عظیم رہنما تھے،ان کے خلاف لب کشائی کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں ختم نبوت کی چوکیداری کا کام کررہے ہیں،پاکستان اس لئے معرض وجود میں آیا تھا کہ اس میں شریعت نافذ ہو،اسلامی ملک کے ہو تے ہو ئے ہم ناموس رسالت و ناموس صحابہؓ کے تحفظ کی بھیک مانگ رہے ہیں،جو شرم کی بات ہے،جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ افغانستان میں کامیابی جہاد سے ملی،کشمیر بھی جہاد سے حاصل کر یں گے،ہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سلام پیش کر تے ہیں کہ جنہوں نے ملک کی حفاظت کیلئے ملک کو ایٹمی قوت بنایا،ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے برملا کہا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ بھوپال میں اور ہمارے خاندان میں کوئی قادیانی نہیں تھا،پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں کلیدی کردار ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ہے جبکہ قادیانی ڈاکٹر عبدلسلام نے پاکستان کے ایٹمی راز امریکہ کے ہاتھوں فروخت کئے تھے،پھر قادیانی کیسے محب وطن ہو سکتے ہیں،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ ختم نبوت کے غداروں اور ان کے پیشواؤں کے خلاف ہم آخری حد تک جائیں گے قانون ناموس رسالت و ناموس صحابہ میں ترمیم یا خاتمہ کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ان کا کہنا تھا کہ احرار نے ختم نبوت کا پرچم بلند کیا ہے اور امیر شریعت کے کاز و مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ قادیانیو! ہم تمہارے خیر خواہ ہیں ہم ربوہ میں قادیانیوں کودعوت اسلام کا پیغام حق پہنچارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ قادیانیو! اسلام قبول کر کے آخرت کے خسارے سے بچ جاؤ انہوں مطالبہ کیا کہ گستاخ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور گستاخ صحابہ رضی اللہ عنہم کے خلاف کاروائی کی جائے۔ جمعیۃ علماء اسلام پنجاب کے نائب امیرمولانامفتی محمد مظہر اسعدی نے کہا کہ قادیانی اسلام و ملک کے غدار ہیں،نوجوان دین اسلام کی عزت و ناموس کی خاطر میدان عمل میں آئیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کریں،قادیانی ملک کے خیرخواہ نہیں،مجلس احرارا سلام کے امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ اسلام زندگی کے تمام شعبو ں میں رہنمائی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی فرائض میں کوئی کمپرومائز نہیں ہو سکتا قرآن کی صداقتوں کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ پرچم ختم نبوت کو ہر دم تھامے رکھنا فطرت احرار ہے اور ہمارا ایما ن بھی ہے تحریک تحفظ ختم نبوت اور تحریک ناموس رسالت کی طرح تحریک ناموس صحابہ واہل بیت کا دفاع کرنا بھی ضروری ہے قادیانیوں نے پاکستان میں پے در پے ناکامیوں کے بعد عالمی سطح پر دجل سے کام لیتے ہوئے ملت اسلامیہ کے خلاف سازشیں شروع کر رکھی ہیں۔ہم عالمی فورمز پر بھی قادیانیوں کو شکست سے دوچار کریں گے۔مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے معززمہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عالمی استعماری قوتیں قادیانیو ں کو پوری طرح سپورٹ کر رہی ہیں تا کہ مسلمان کمزور ہوں،انہوں نے کہاکہ عالمی برادری توہین رسالت کو جرم تسلیم نہیں کر رہی جو دھاندلی اور جبر ہے۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے سینئر نائب امیرپروفیسر خالد شبیر احمد نے کہا کہ 1929ء سے عقید ہء ختم نبوت کے تحفظ کا فریضہ مجلس احرار ادا کرتی چلی آرہی ہے1953کے دس ہزار شہداء کے مقدس خون کے صدقے ہی 7۔ستمبر 1974ء کو پالیمنٹ کے فلور پر لاہوری و قادیانی مرزائیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیاگیا یہ قانون قیامت تک باقی رہے گااس کو کوئی مائی کا لعل ختم نہیں کر سکتا۔ سید عطاء اللہ بخاری ثالث نے کہا کہ ہمیں موجودہ حکومت سے خیر کی کوئی توقع نہیں،ہماری کامیابی باہمی اتحاد و اتفاق میں ہے۔ انہوں نے کہا حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے گستاخوں کو قانون کی گرفت میں نہیں لایا جارہا۔انہوں نے کہا کہ صحابہ کا منکر ختم نبوت کے عقیدے کا حامی نہیں ہوسکتا۔سید عطاء المنان بخاری نے کہا کہ ہمارا نصب العین توحید و ختم نبوت اور عظمت صحابہ ہے ناموس صحابہ کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ ہماری اصل منزل حکومت الٰہیہ کا قیام ہے اور منزل کا یہ نشان ہمیں شہداء ختم نبوت و اکا بر احرار سے ورثے میں ملا ہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چناب نگر کے رہنما مولانا غلام مصطفی نے کہا کہ عقیدہء ختم نبوت وجہ اتحاد امت ہے یہی عقیدہ ہماری بقاء و سلامتی کا ضامن ہے۔قادیانیوں کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیاں خطرناک ہیں جن کو روکنا ریاست کی ذمہ داری ہے، کانفرنس کی مختلف نشستوں سے مولانا خلیل احمداشرفی،حافظ محمد اکرم احرار،مولانا تنویر الحسن احرار،ڈاکٹر محمد آصف، طاہر بلال چشتی،مولانا محمد سرفراز معاویہ،حکیم حافظ محمد قاسم،مولانا محمد الطاف معاویہ،مولانا طلحہ مجتبیٰ،مولانا وقار احمد،مولانا محمد فیضان اشرفی،محمد شفیع الرحمان کراچی، مولانا عبدالنعیم نعمانی،مولانا تنویر احمد محمدی،قاری عبید الرحمان زاہد،مولانا انیس الرحمان، اور کئی رہنماؤں نے خطاب کیا۔دو روزہ احرار ختم نبوت کانفرنس کے اختتا م پر ہزاروں فرزندان اسلام،مجاہدین ختم نبوت اور سرخ پوشا ن احرار نے قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فقید المثال جلوس نکالاجو جامع مسجد احرار متصل ڈگری کالج سے شر وع ہوا۔نعرہء تکبیر،اللہ اکبر۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے،بڑی شان والے، فرمائے گئے یہ ہادی، لانبی بعدی۔اسلام زندہ باد۔ختم نبو ت زندہ باد،پاکستان زندہ باد،جیسے فلک شگاف اور مثبت نعرے لگاتے ہوئے جلوس کے شرکاء منظم طور پراقصیٰ چوک پہنچے،جہاں سے ایوان محمود ربوہ کی طرف آگے بڑھے تو عجیب سما بندھ گیا، قادیانی مرکز ایوان محمودکے سامنے جلوس نے پڑاؤ کیا تو بہت بڑے جلسہء عام کی شکل اختیار کر گیا۔ایوان محمود کے عین سامنے منعقد جلسہ عام سے قائد احرارسید محمد کفیل بخاری،شبان ختم نبوت کے سر پرست مولانا مفتی محمد حسن،عبداللطیف خالد چیمہ، مولانا محمد مغیرہ،سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری،سید عطاء المنان بخاری،مولانا تنویر الحسن احرارنے قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہرایااور قادیانیوں کو مخاطب کر کے کہا کہ قادیانیو!تمہیں دھوکا دیا گیا ور ورغلایا گیا ہے،تم اسلام کی صداقت کے سامنے سرنگوں ہو جا ؤ تو تم بڑے بھائی ہم چھوٹے بھائی،مقررین نے کہا کہ ظفر اللہ خان قادیانی،ڈاکٹر عبدالسلام،طارق احمد کو قومی و سر کا ری سطح پر ہیروز بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے یہ ہمارے ہیروزنہیں بلکہ اسلام و وطن کے دشمن ہیں،جو اسلام و وطن کا دشمن ہے ہمارابھی دشمن ہے سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ کفار کو دعوت دینا ہی انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جدو جہد مسلسل ہو رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ قادیانیو!ہم تمہیں اسلام کی دعوت دیتے رہیں گے تم سچے نبی کے دامن رسالت سے وابستہ ہو جا ؤ،کامیاب ہو جا ؤ گے،عبد اللطیف خالد چیمہ نے یہاں اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی اداروں کا پراسکیوٹر برائے افغانستان عبدالکریم احمد قادیانی کو بنایا گیا ہے تاکہ فتح کابل کے بعد اصل مقاصد کو سبوتاژ کیا جا سکے،یہ سب کچھ امریکی ڈکٹیشن پر کیا جا رہا ہے، در اصل امریکہ و اسرائیل کے ایجنڈے کوآگے بڑھا نا قادیانیوں کا ہدف ہے،شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد حسن نے کہا کہ اسلام کی آفاقی تعلیمات ہی انسانیت کو گمراہی سے نکال سکتی ہے،قادیانی کفر و ارتداد کی گمراہی میں پھنسے ہو ئے ہیں،احرار رہنماؤں کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں جنہوں نے جرات و بہا دری کی نئی مثالیں قائم کی ہیں،انہوں نے کہا کہ انسانیت کو تباہی سے بچانے کیلئے جناب نبی کریم ؐ کی تعلمیات پر عمل کر نا ہوگا،مولانا محمد مغیرہ نے کہا کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم،خاتم النبیین ہیں ان کے بعد کوئی نیا نبی پیدا نہیں ہو سکتا جو دعویٰ نبوت کرے اس کا اسلام سے کو ئی تعلق نہیں انہوں نے کانفرنس اور جلوس کی سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ مرزا غلام احمد قادیا نی اور اس کے ماننے والے دائرہ اسلام سے خارج تھے،ہیں اور رہیں گے! سید عطاء المنان بخا ری نے کہا کہ ہم جبر واستبدداد کے باوجود قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہراتے رہیں گے اور کسی صورت تحریک ختم نبوت کے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ یہ امرقابل ذکر ہے کہ ہزاروں افراد پر مشتمل جلوس انتہائی پر امن تھا،اور اسلام و وطن کے حق میں پرشکوہ انداز میں اقصیٰ چوک پہنچا تو قبل ازیں ربوہ کے تمام بازار بند ہو چکے تھے اور سرخ پوشان احرار مجاہدین ختم نبوت اور فرزندان اسلام درود شریف و کلمہ طیبہ کا ورد کر تے ہو ئے آگے بڑھ رہے تھے تو ایک عجیب سماں بندھا ہوا تھا،پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظام کررکھے تھے جبکہ احرار رضا کاروں کی بھی سخت سیکورٹی کی وجہ سے امن و امان کا کوئی مسئلہ پیدا ہونہیں ہوا،اس پر خطیب جا مع مسجد احرار چناب نگرمولانا محمد مغیرہ نے شرکائے جلوس اور سر کا ری انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا،جلوس کے ساتھ ساتھ مختلف دینی جماعتوں کے چھوٹے بڑے رہنما بھی دیکھے گئے،علاوہ ازیں انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کامیاب کانفرنس و جلوس اور بہترین انتظامات پر سید محمد کفیل بخا ری،عبداللطیف خالد چیمہ،مولانا محمد مغیرہ،مولانا محمود الحسن و دیگر ہنماؤں کو مبارک باد دی ہے،انہوں نے گذشتہ روز مجلس احرارا سلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ اور ان کے رفقاء کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی جس میں کا نفرنس کی مبارک باد کے علا وہ تحریک ختم نبوت کی تا زہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،کا نفرنس کے اختتام پر مجلس احراراسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار نے کا نفرنس میں منظور کی جا نے والی قرار دادیں پریس کیلئے جا ری کی ہیں۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button