کرنسی نوٹ رکھنے والوں کیلئے بُری خبر، نئے نوٹوں کے ڈیزائن فائنل

پاکستان جیسے ممالک میں رشوت اور بدعنوانی کیلئے بالعموم کیش میں لین دین کیا جاتا ہے کیش میں معاملات کی انجام دہی سے ٹیکس کے اہداف کا حصول بھی مشکل ہوتا ہے اس لئے حکومت نے پرانے نوٹوں کو ختم کر کے نئے کرنسی نوٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ابتدائی مرحلے میں اسٹیٹ بینک  نے 10 روپے ، 500 روپے ، 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کے دو ڈیزائن شارٹ لسٹ کر لیئے ہیں جن میں سے ایک کی منظوری بعد میں دی جائے گی ۔ نئے نوٹوں پر قائداعظم محمد علی جناح اور محترمہ فاطمہ جناح کی تصاویر نمایاں ہیں، نئے کرنسی نوٹوں کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تیار کر کے دسمبر تک جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 21 اگست کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن تبدیل کرلیں گے ، اسکے بعد باقاعدہ منظوری سے یہ نوٹ جاری کیے جائیں گے، نئے کرنسی نوٹوں میں سیکیورٹی فیچر زیادہ  رکھے جا رہے ہیں۔،  گورنر نے کہا کہ ہم پلاسٹک کرنسی کو ٹیسٹ کریں گے عوامی قبولیت ہوئی  تو جاری کریں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مقابلے کے فاتحین کا بھی اعلان کیا، جس میں کئی فنکاروں نے اپنی شاندار تخلیقات کے لیے پوزیشن حاصل کی ۔ 10 روپے کے بینک نوٹ کے ڈیزائن کا پہلا انعام ڈاکٹر شیری عابدی کو دیا گیا، جبکہ مسٹر مرزا سفیان کو دوسری پوزیشن  حاصل ہوئی۔ دیگر قابل ذکر فاتحین میں 20 روپے کے نوٹ کے لیے مسٹر ہارون خان اور 100 روپے اور 5000 روپے کے نوٹوں کے لیے محترمہ میمونا افضل شامل ہیں، جنہوں نے دونوں کیٹیگریز میں پہلا انعام حاصل کیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مقابلے میں حصہ لینے والے مقامی فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ نئے ڈیزائن اس وقت بین الاقوامی ڈیزائنرز کے جائزے میں ہیں، جو نئے بینک نوٹوں کی حتمی شکل دیں گے۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button