بیرون ملک سے آنے والے موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی، مگر کتنی؟

موبائل صارفین کی بڑی تعداد بیرون ممالک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر بھاری ٹیکس وصول کئے جانے پر شکوہ کناں رہتے ہیں اور ہمیشہ مطالبہ کرتے رہتے ہیں ٹیکس میں کمی ہونی چاہئے چاہئے۔

صارفین کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ بریگیڈیئر (ر) عامر شہزاد اور پی ٹی اے کے دیگر ملازمین بھی بیرون ملک سے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کے حامی دکھائی دیتے ہیں۔

اے آئی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیکس وصولی کا اختیار پی ٹی اے کے پاس نہیں، بلکہ یہ ٹیکس فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) وصول کرتا ہے۔

ڈی جی لائسنسنگ کا کہنا تھا کہ ہم بھی موبائل فون ٹیکس سے اتنے ہی متاثر ہیں جتنےعام صارفین،  پی ٹی اے ٹیکس کے حوالے سے مسلسل صفائیاں دے رہا ہے۔

عامر شہزاد نے مزید کہا کہ فری یونٹس کی طرح ہمیں کوئی مفت فون نہیں ملتا، ہم بھی عام شہریوں کی طرح ٹیکس دیتے ہیں۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button