سوشل میڈیا کو کمائی کا ذریعے کیسے بنائیں؟

زیر نظر تحریر کو مکمل پڑھنا آپ کیلئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔اگر آپ ہماری تجاویز پر عمل کریں تو کچھ ہی عرصہ میں پیسہ اور شہرت دونوں آپ کو حاصل ہو سکتے ہیں


پاکستان جیسے ممالک میں سوشل میڈیا کو انٹرٹینمنٹ کا اہم ذریعہ سمجھ لیا گیا ہے، ہر عمر کے لوگ سوشل کو استعمال کر رہے ہیں، مگر ان میں سے اکثر فضول کاموں میں یا وقت گزاری کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں، اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ پوری دنیا میں سوشل میڈیا انکم بڑھانے کا اہم ذریعہ ثابت ہوا ہے اور جو کام آپ وقت گزاری کیلئے کر رہے ہیں اگر اسے ایک منظم طریقے سے کرنا شروع کر دیں تو آپ بھی اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔

سوشل سے مسفید ہونے سے پہلے یہ جان لینا ضروری ہے کہ عام طور پر لوگ کون سی غلطیاں کر رہے ہیں۔ سب سے زیادہ لوگ انٹرنیٹ پر ایک ہی طرح کی غلطی کرتے ہیں وہ یہ کہ مختصر دورانیے پر مشتمل جنسی کلپس کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے جس کا اگلا قدم پورن فلمیں ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ایسے مواد کو بطور کاروبار شیئر کر رہے ہوتے ہیں جبکہ کچھ ناسمجھ اسے دھڑا دھڑ دیکھے جا رہے ہوتے ہیں۔

خوبصورت لڑکیوں کو بھاری تنخواہ پر محض اس لئے رکھا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی زلفیں کھول کر اور نیم برہنہ لباس پہن کر جسم کے مختلف حصوں کی نمائش کرنی ہے ان لڑکیوں کو بالخصوص ہدایت دی جاتی ہے کہ نسوانی حسن کو ناظرین کے سامنے پیش کرنا ہے۔ یہ الگ سوال ہے کہ یہ گروہ لڑکیوں کو اپنے چنگل میں کیسے پھنساتا ہے ان کا طریقہ واردات یہ ہوتا ہے کہ ڈیٹا انٹری یا مارکیٹنگ کی جاب کا اشتہار دیا جاتا ہے، جب لڑکیاں متعلقہ جگہ پر پہنچتی ہیں تو ماہرین کی ٹیم اندازہ لگا لیتی ہے کہ ان کے مطلب کی لڑکی کون سی ہے۔

اسی طرح ایک طریقہ یہ بھی اختیار کیا جاتا ہےکہ ابتدا میں لڑکیوں کو ڈیٹا انٹری کا کام سونپا جاتا ہے پھر اس فیلڈ میں پہلے سے موجود لڑکیوں کو ٹاسک دیا جاتا ہے کہ وہ اسے مطلوبہ کام پر آمادہ کریں۔ سب سے اہم بات جس سے لڑکیاں جسم کی نمائش پر آمادہ ہو جاتی ہیں وہ یہ ہے کہ لڑکیوں کو پرکشش تنخواہ کی آفر کی جاتی ہے جس کا عام طور پر تصور بھی نہیں کیا جاتا ہے مثال کے طور پر ایک لڑکی اگر پچیس تیس ہزار سیلری کی توقع کر رہی ہوتی ہے تو اسے ایک لاکھ روپے کی آفر کر دی جاتی ہے یوں لڑکیاں نہ چاہتے ہوئے بھی غلط راستہ اختیار کرنے پر آمادہ ہو جاتی ہیں۔

بدقسمتی سے انٹرنیٹ پر ایسی ہی بیہودہ ویڈیوز کو پسند کیا جاتا ہے، فحش فلموں کے علاوہ انٹرنیٹنمنٹ کے نام پر بے کار ویڈیوز پیش کی جاتی ہیں اور ناظرین کی بڑی تعداد اسے پسند بھی کرتی ہے، یاد رکھیں جب آپ بیہودہ قسم کی ویڈیوز دیکھ رہے ہوتے ہیں تو کچھ لوگوں کو آپ کے دیکھنے کی وجہ سے مالی فائدہ ہو رہا ہوتا ہے ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ اسے دیکھیں، انہی ویڈیوز کے ذریعے بھارت ہم پر ثقافتی یلغار کیے ہوئے ہے، زیادہ تر فحاشی کے پیچھے بھی بھارت کا ایجنڈہ کارفرما ہے،اس اعتبار سے دیکھا جائے تو ویڈیو دیکھ کر آپ نادانستہ طور پر غیروں کے ایجنڈے کو پروموٹ کر رہے ہوتے ہیں،جبکہ بعض گاؤں دیہات کے لوگ اپنی روز مرہ کی مصروفیات کو سوشل میڈیا پر پیش کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کا کونٹنٹ معیاری ہے۔

اکثر لوگ فضول ویڈیوز دیکھنے کیلئے انٹرنیٹ پیکج ہیں جو ماہانہ یا ہفتہ وار بنیاد پر ہوتا ہے، اگر اسی نیٹ پیکج کو تھوڑی سمجھ بوجھ اور عقل استعمال کر کے مفید بنا لیا جائے تو اس سے پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔ لیکن اس مقصد کیلئے آپ کو وقتی لطف اندوز ہونے کی بجائے ٹھوڑا انتظار کرنا ہو گا اگر آپ ہماری تجویز کے مطابق عمل کریں تو کچھ ہی عرصہ میں پیسہ اور شہرت دونوں آپ کو حاصل ہو سکتے ہیں۔

ذیل کی سطور میں چند ایسی ٹپس دی جا رہی ہیں جس سے استفادہ کر کے آپ بھی سوشل میڈیا سے پیسے کما سکتے ہیں۔

آپ سمارٹ فون یا لیپ ٹاپ کی سہولت سے آراستہ ہیں اور انٹرنیٹ پیکج بھی لیتے رہتے ہیں تو درج ذیل سطور آپ کیلئے ہیں کیونکہ ان دو چیزوں کی دستیابی سے آپ ایسا بزنس کر سکتے ہیں جس میں آپ کو کسی قسم کی سرمایہ کاری کی ضرورت نہیں ہے۔ کام صرف یہ کرنا ہے کہ جو وقت آپ بے کار ویڈیوز دیکھنے میں صرف کر رہے ہیں اسی وقت میں آپ منصوبہ بندی کر کے پیسہ کما سکتے ہیں اور اپنا کاروبار سیٹ کر سکتے ہیں، اس حوالے سے اگرچہ مختلف کام ہیں تاہم کچھ کاموں بارے ہم آپ کی رہنمائی کر دیتے ہیں۔

سب سے پہلے تو اپنے آپ سے پوچھیں کہ آپ انٹرنیٹ پر کیا کر سکتے ہیں، اگر آپ ویڈیوز دیکھنے کے شوقین ہیں تو یوں سمجھیں کہ آپ تھوڑی توجہ دے کر یوٹیوب، انسٹاگرام اور دیگر ایپس پر اچھی اور معیاری ویڈیوز بنا کر اچھی خاصی آمدن حاصل کر سکتے ہیں، کیونکہ اچھی اور معیاری ویڈیوز کو ہی دیکھا جاتا ہے۔

سمارٹ فون کا کیمرہ پہلے ہی آپ کے پاس موجود ہے آپ بس ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھ لیجئے یہ بہت آسان ہے آج کل مختلف ایپس کے ذریعے ویڈیو ایڈیٹنگ سکھائی جا رہی ہے آپ وہاں سے مدد لے کر سیکھ سکتے ہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ ویڈیوز دیکھنے کا آپ کا شوق بھی پورا ہو گا اور کچھ عرصہ گزرنے کےبعد آپ کو آمدبن بھی حاصل ہونا شروع ہو جائے گی۔
انٹرنیٹ پر آپ دوسرا کام یہ کر سکتے ہیں کہ اگر آپ کے پاس تعلیم ہے اور آپ لکھنا جانتے ہیں تو ایک ویب سائٹ بنا لیجئے، جس پر آپ مختلف موضوعات پر تحریریں لکھیں اور اپ لوڈ کریں جس قدر زیادہ لکھیں گے اسی قدر آپ کو گوگل کی طرف سے زیادہ اشتہارات ملیں گے، اگر گوگل کی طرف سے اشتہارات کم ملتے ہیں یا جب تک گوگل کی طرف سے اشہارات شروع نہیں ہوتے ہیں تب تک آپ اپنے طور پر لوگوں کو ویب سائٹ کی ریٹنگ دکھا کر اشتہارات حاصل کر سکتے ہیں۔

حکومت نے سوشل میڈیا کو اشتہارات دینے کا اعلان کر دیا ہے، جس طرح اخبارات اور ٹی وی چینل کو اشتہارات ملتے ہیں اسی سوشل میڈیا کو بھی اشتہارات ملیں گے لیکن آپ کی ویور شپ اچھی ہونی چاہئے۔ پاکستان میں اس حوالے سے بہت کام ہو رہا ہے، چھوٹی کمپنیاں اور کاروباری طبقہ زیادہ تر سوشل میڈیا کا سہارا لے رہا ہے۔

آئی ٹی ماہرین کا خیال ہے کہ اگلے کچھ برسوں میں اشتہارات کی دنیا میں بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ فائیو جی آ جانے کے بعد ڈیجیٹل دنیا میں انقلاب آ جائے گا، انٹرنیٹ جب بہت سستا اور تیز رفتار ہو گا تو ٹی وی کی اہمیت کم ہو جائے گی، ٹی وی پر دیکھے جانے والے ڈراموں کی اہمیت بھی کم ہو گی اس کی جگہ ویب سیریز حاصل کر لے گی کیونکہ اس میں کئی اقساط کو ایک ساتھ دیکھنے کی سہولت ہو گی اور جتنے وقت میں ڈرامہ دیکھا جاتا ہے اور اشتہارات کی وجہ سے ڈرامے کا دورانیہ زیادہ ہوتا ہے اسی ایک گھنٹے میں ناظرین تین اقساط ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔ سو معلوم ہوا کہ ڈیجیٹل سے جو لوگ پہلے سے منسلک ہوں گے انہیں بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔

جتنا وقت آپ انٹرنیٹ پر بے کار ویڈیوز کو دیکھنے میں صرف کرتے ہیں اتنا وقت دے کر آپ آن لائن بزنس کو بڑھا سکتے ہیں، کورونا کے بعد پاکستان میں آن لائن بزنس میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور بڑے تمام برانڈز آن لائن ہو چکے ہیں، اگر آپ کے پاس کچھ بیچنے کیلئے ہے تو پھر انٹرنیٹ آپ کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے، اس سے فائدہ اٹھا کر اپنے بزنس کو پورے پاکستان تک پھیلا سکتے ہیں۔

ہم نے اس تحریر کے ذریعے آپ کو سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ انٹرنیٹ اور سمارٹ فون کر درست استعمال کر کے نہ صرف آپ خرافات سے بچ سکتے ہیں بلکہ جائز طریقے سے اپنی آمدن میں اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔ایک بات یاد رکھیں جب آپ اس میدان میں قدم رکھیں گے تو آپ کے پاس آگے بڑھنے کے ہزاروں لاکھوں مواقع موجود ہوں گے۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ سوشل میڈیا سماج کی بہتری کیلئے کام کر سکتے ہیں جہاں لوگ غیر ضروری اور بیہودہ قسم کا مواد شیئر کر رہے ہیں آپ معیاری مواد کی اشاعت یقینی بنا کر اپنے حصے کی شمع روشن کر سکتے ہیں۔

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button