سماج اردو: ادارتی پالیسی و تعارف

’’سماج اردو‘‘ کیا ہے؟

’’سماج اردو‘‘ ڈیجیٹل میڈیا گروپ ہے جو مثالی سماج کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے جس کا پیشرو سماج ریسرچ ادارہ ہے جو اپنے علمی اور معیاری مضامین کی بنیاد پر دنیا بھر میں پھیلے اردو زبان کو جاننے والوں کو سماجی مسائل سمجھنے کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

سماج اردو میں آپ کیسے لکھ سکتے ہیں؟

سماج اردو مثالی سماج کی تشکیل کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر ہر خطہ سے تعلق رکھنے والا سماجی مسائل پر شائستہ انداز میں اپنی تحریر شائع کروا سکتا ہے، سماج اردو لکھنے والوں کو یکساں مواقع فراہم کرتا ہے، لکھنے پر کوئی قید نہیں ہے ،تاہم چند امور کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔
سماجی موضوعات پر مدلل اور معیاری مضامین کو ترجیحاً شائع کیا جائے گا اس لئے کوشش کریں آپ کی تحریرسماجی مسائل سے متعلق ہو۔
تحریر میں شائستہ اسلوب اختیار کریں، غیر مہذب تحریروں کو قطعی شائع نہیں کیا جائے گا۔
کمپوز شدہ تحریر ان پیج یا مائیکروسافٹ ورڈ فارمیٹ میں قبول کی جائے گی۔ غیر کمپوز شدہ یا پی ڈی ایف و دیگر فارمیٹ کی تحریریں قابل قبول نہ ہوں گی۔
تحریر پہلے کسی ویب سائٹ پر شائع شدہ نہ ہو۔
اگر سماج کے علم میں یہ بات آئی کہ مصنف کی تحریر اپنی نہیں ہے یا اس نے معمولی ایڈیٹنگ کر کے ارسال کی ہے تو ایسے مصنفین کی تحریروں پر مستقل پابندی عائد کرنے کا ’’سماج اردو‘‘ کو حق حاصل ہے۔
تحریر میں ہر لفظ کے بعد سپیس، فل سٹاپ، کوما اور دیگر رموز اوقاف کا لازمی استعمال کریں۔
تحریر ارسال کرنے سے پہلے اسے کم از کم ایک بار لازمی پڑھ لیں، کیونکہ اغلاط سے بھر پور تحریروں کی طرف توجہ نہیں دی جائے گی۔
تحریر کا آئیڈیل سائز چھ سو الفاظ سے آٹھ سو الفاظ ہے تاہم معمولی کمی بیشی کی گنجائش موجود ہے ۔
تحریر کے ساتھ مصنف کا اجمالی تعارف، تصویر اور فون نمبر درج ہونا چاہئے، جن مصنفین کی تحریریں باقاعدگی کے ساتھ شائع ہو رہی ہیں انہیں بار بار تعارف ارسال کرنے کی ضرورت نہیں ہے، تحریر کے ساتھ نام ہی کافی ہو گا۔
فوری اشاعت کیلئے اصرار نہ کریں تاہم ہماری کوشش ہو گی کہ تحریر موصول ہونے اور قابل اشاعت قرار پانے کے بعد پانچ گھنٹے میں شائع کر دی جائے۔
’’اردو سماج‘‘ میں شائع کی جانے والی تحریریں مصنفین کی ذاتی آراء ہیں ادارے کاصاحب تحریر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
’’اردو سماج‘‘ میں شائع ہونے والی تمام تحریروں کے جملہ حقوق ادارے کو حاصل ہیں، ادارے کی اجازت کے بغیر کاپی کرنا صحافتی اصولوں کے خلاف کاپی رائٹ قوانین کے تحت ایک جرم ہے۔

ادارتی پالیسی

’’اردو سماج‘‘ کی بنیادی پالیسی ایک پوائنٹ میں مرکوز ہے، اور وہ یہ کہ مثالی سماج کی تشکیل کیلئے کوشاں ہر فرد کیلئے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا جو ہر قسم کے تعصبات سے پاک ہو۔

’’اردو سماج‘‘ کا کوئی سیاسی یا مذہبی ایجنڈا نہیں ہے، گروہ بندی کی تفریق سے بالا تر ہو کر سماج کی بہتری کیلئے مضامین کی اشاعت ہماری اولین ترجیح ہے، تاہم کسی بھی مکتب فکر کے مضمون نگار سے اظہار کی آزادی کے تحت مؤقف کو بیان کرنے کا حق سلب نہیں کیا جائے گا۔

سماج اردو میں تمام تحریریں آگاہی کی غرض سے نیک نیتی کے ساتھ شائع کی جاتی ہیں۔ملحوظ خاطر رہے کہ سماج اردو کو روزانہ ڈھیروں ای میل موصول ہوتی ہیں، جائزہ لینے کے بعد چند تحریریں ہی قابل اشاعت قرار پاتی ہیں، ان تحریروں میں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ قارئین کی دل آزاری نہ ہو۔

سماج اردو کیلئے لکھنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اس لئے ہر کسی کی سوچ اور لکھنے کا انداز مختلف ہو سکتا ہے، ہمارا مقصد بھی یہی ہے کہ مختلف آراء کی صورت مکالمے کو فروغ دیا جائے کیونکہ سماج کے مختلف رنگوں کو اسی صورت پیش کیا جا سکتا ہے جب مختلف لوگ اپنی اپنی سوچ کے مطابق اظہار کریں۔

اس اظہار کی آزادی میں ادارے کا مضمون نگار کی رائے سے مفتق ہونا ضروری نہیں ہے، جن احباب کو کسی بھی تحریر پر اعتراض ہو ہمارا پلیٹ فارم ان کیلئے بھی حاضر ہے ہم ان کے مؤقف کو پیش کریں گے۔

مذہبی اقدار کی پاسداری، ختم نبوت پر ایمان، آئین کی بالا دستی، سماج کی بہتری کیلئے کوشش، افواج پاکستان کا احترام ہماری پالیسی کے نمایاں اصول ہیں۔
اپنے مضامین ہمیں درج ذیل ای میل ایڈریس پر میل کریں۔

info@samaajurdu.com

تحریر سوشل میڈیا پر شئیر کریں
Back to top button